سورۃ آل عمران 3:50
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 343، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 56 پر ہے۔
وَمُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيَّ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَلِأُحِلَّ لَكُم بَعۡضَ ٱلَّذِي حُرِّمَ عَلَيۡكُمۡۚ وَجِئۡتُكُم بِـَٔايَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اور میں توراة کی تصدیق کرنے واﻻ ہوں جو میرے سامنے ہے اور میں اس لئے آیا ہوں کہ تم پر بعض وه چیزیں حلال کروں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں1 اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی ﻻیا ہوں، اس لئے تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو!
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے مراد یا تو وہ بعض چیزیں ہیں جو بطور سزا اللہ تعالیٰ نے ان پر حرام کر دی تھیں یا پھر وہ چیزیں ہیں جو ان کے علما نےاجہتاد کے ذریعے سے حرام کی تھیں اور اجتہاد میں ان سے غلطی کا ارتکاب ہوا، حضرت عیسیٰ (عليه السلام) نے اس غلطی کا ازالہ کرکے انہیں حلال قرار دیا۔ (ابن کثیر)
3:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:50
Al-Mukhtasar
50- اور اسی طرح میں اپنے سے پہلے نازل شدہ تورات کی تصدیق کرنے آیا ہوں اور بعض ان چیزوں کو تمھارے لیے حلال کرنے آیا ہوں جو مجھ سے پہلے تم پر حرام کر دی گئی تھیں تاکہ تمھارے لیے آسانی ہو اور تمھارا بوجھ کم ہو اور میں تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے اس بات کی صداقت کی واضح دلیل بھی لایا ہوں جو میں تم سے کہہ رہا ہوں، لہٰذا اللہ سے اس کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر ڈرو ۔ اور میں جس طرف تمھیں بلاتا ہوں، اس میں میری اطاعت کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 56
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 56
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 57
آیت 3:50 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:50 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:50 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 56 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 56 · نسخ مصحف (612 صفحات): 57.
آیت 3:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 3:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:50: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 343 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:50 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔