سورۃ آل عمران 3:68
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 361، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 58 پر ہے۔
إِنَّ أَوۡلَى ٱلنَّاسِ بِإِبۡرَٰهِيمَ لَلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ وَهَٰذَا ٱلنَّبِيُّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۗ وَٱللَّهُ وَلِيُّ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
سب لوگوں سے زیاده ابراہیم سے نزدیک تر وه لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان ﻻئے1 ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے،۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اسی لئے قرآن کریم میں نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو ملت ابراہیمی کا اتباع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ «أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا» ( النحل: 123) علاوہ ازیں حدیث میں ہے رسول (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”إِنَّ لِكُلِّ نَبِيّ وُلاةً مِنَ النَّبِيِّينَ، وَإِنَّ وَلِـيِّي مِنْهُمْ أَبِي وَخَلِيلُ رِبِّي عَزّ وَجَلّ“ (ہر نبی کے نبیوں میں سے کچھ دوست ہوتے ہیں، میرے ولی (دوست) ان میں سے میرے باپ اور میرے رب کے خلیل (ابراہیم عليه السلام ہیں)۔ پھر آپ (صلى الله عليه وسلم) نے یہی آیت تلاوت فرمائی (ترمذی بحوالہ ابن کثیر )
3:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:68
Al-Mukhtasar
68- ابراہیم علیہ السلام کی طرف نسبت رکھنے کے سب لوگوں سے زیادہ حق دار تو وہ لوگ ہیں جنھوں نے ان کے دور میں ان پر نازل ہونے والے احکام کی پیروی کی۔ اسی طرح یہ نبی محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اور ان پر ایمان لانے والے اس امت کے لوگ سب سے بڑھ کر اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرنے کا حق رکھتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ مومنوں کا مددگار اور محافظ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 58
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 58
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 59
آیت 3:68 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:68 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:68 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 58 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 58 · نسخ مصحف (612 صفحات): 59.
آیت 3:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 3:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:68: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 361 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:68 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔