مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:93

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 386، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 62 پر ہے۔

۞ كُلُّ ٱلطَّعَامِ كَانَ حِلّٗا لِّبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسۡرَٰٓءِيلُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ مِن قَبۡلِ أَن تُنَزَّلَ ٱلتَّوۡرَىٰةُۚ قُلۡ فَأۡتُواْ بِٱلتَّوۡرَىٰةِ فَٱتۡلُوهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

توراة کے نزول سے پہلے (حضرت) یعقوب (علیہ السلام) نے جس چیز کو اپنے اوپر حرام کر لیا تھا اس کے سوا تمام کھانے بنی اسرائیل پر حلال تھے، آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو توراة لے آو اور پڑھ کر سناؤ.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ اور مابعد کی دو آیتیں یہود کے اس اعتراض پر نازل ہوئیں کہ انہوں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے کہا کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) دین ابراہیمی کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اونٹ کا گوشت بھی کھاتے ہیں جب کہ اونٹ کا گوشت اور اس کا دودھ دین ابراہیمی میں حرام تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہود کا دعویٰ غلط ہے۔ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دین میں یہ چیزیں حرام نہیں تھیں۔ ہاں البتہ بعض چیزیں اسرائیل (حضرت یعقوب (عليه السلام) ) نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں اور وہ یہی اونٹ کا گوشت اور اس کا دودھ تھا (اس کی ایک وجہ نذر یا بیماری تھی) اور حضرت یعقوب (عليه السلام) کا یہ فعل بھی نزول تورات سے پہلے کا ہے، اس لئے کہ تورات تو حضرت ابراہیم (عليه السلام) وحضرت یعقوب (عليه السلام) کے بہت بعد نازل ہوئی ہے۔ پھر تم کس طرح مذکورہ دعویٰ کر سکتے ہو؟ علاوہ ازیں تورات میں بعض چیزیں تم (یہودیوں) پر تمہارے ظلم اور سرکشی کی وجہ سے حرام کی گئی تھیں۔ (سورة الأنعام: 46، النساء: 160) اگر تمہیں یقین نہیں تو تورات لاؤ اور اسے پڑھ کر سناؤ جس سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے زمانے میں یہ چیزیں حرام نہیں تھیں اور تم پر بھی بعض چیزیں حرام کی گئیں تو اس کی وجہ تمہاری ظلم وزیادتی تھی یعنی ان کی حرمت بطور سزا تھی۔ (أيسر التفاسير)

3:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:93 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:93

Al-Mukhtasar

93- تمام پاکیزہ کھانے بنی اسرائیل کے لیے حلال تھے۔ ان میں سے کوئی کھانا بھی ان پر حرام نہیں کیا گیا سوائے ان کھانوں کے جنھیں تورات کے نزول سے پہلے یعقوب علیہ السلام نے خود پر حرام کر لیا تھا۔ ایسا نہیں جیسا کہ یہود دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی حرمت تورات میں ہے۔ اے نبی ( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہیں کہ اگر تم اپنے اس دعویٰ میں سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھ کر بتاؤ کہ کہاں ہے؟ ان سے تورات لانے کو کہا گیا تو وہ لاجواب ہوگئے اور اسے لے کر نہ آئے۔ یہ یہود کے تورات کے بارے میں جھوٹ گھڑنے اور اس کے مضامین میں ردوبدل کرنے کی واضح مثال ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
62
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
62
نسخ مصحف (612 صفحات)
63
آیت 3:93 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:93 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:93 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 62 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 62 · نسخ مصحف (612 صفحات): 63.

آیت 3:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 3:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:93: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 386 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:93 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play