سورۃ النبأ 78:40
یہ سورۃ النبأ کی 40 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5712، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 583 پر ہے۔
إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے1 ۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا2 اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی قیامت والے دن کے عذاب سے جو قریب ہی ہے۔ کیوں کہ اس کا آنا یقینی ہے اور ہر آنے والے چیز قریب ہی ہے، کیونکہ بہر صورت اسے آکر ہی رہنا ہے۔
- 2 یعنی اچھا یا برا، جو عمل بھی اس نے دنیا میں کیا وہ اللہ کے ہاں پہنچ گیا ہے، قیامت والے دن وہ اس کے سامنے آجائے گا اور اس کا مشاہدہ کر لے گا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا (الكهف ،49) يُنَبَّأُ الإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ( القيامة ،13) ۔
- 3 یعنی جب وہ اپنے لئے ہولناک عذاب دیکھے گا تو یہ آرزو کرے گا۔ بعض کہتے ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ حیوانات کے درمیان بھی عدل وانصاف کے مطابق فیصلہ فرمائے گا، حتیٰ کہ ایک سینگ والی بکری نے بے سینگ کے جانور پر کوئی زیادتی کی ہوگی، تو اس کا بھی بدلہ دلائے گا اس سے فراغت کے بعد اللہ تعالیٰ جانوروں کو حکم دے گا کہ مٹی ہو جاو۔ چنانچہ وہ مٹی ہو جائیں گے۔ اس وقت کافر بھی آرزو کریں گے کہ کاش وہ بھی حیوان ہوتے اور آج مٹی بن جاتے۔ ( تفسیر ابن کثیر ) ۔
78:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 78:40
Al-Mukhtasar
40- اے لوگو! بلاشبہ ہم نے تمھیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے جس دن آدمی اپنے وہ اعمال دیکھے گا جو اس نے دنیا میں رہتے ہوئے آگے بھیجے اور کافر عذاب سے چھٹکارا پانے کی خواہش کرتے ہوئے کہے گا: اے کاش! میں جانوروں کی طرح مٹی ہو جاتا۔ یہ بات وہ اس وقت کرے گا جب جانوروں سے کہا جائے گا کہ مٹی ہو جاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 583
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 587
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 588
آیت 78:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النبأ. 114 میں سے سورت نمبر 78 · آیات کی تعداد: 40.
آیت 78:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 78:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 583 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 587 · نسخ مصحف (612 صفحات): 588.
آیت 78:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 78:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 78:40: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 78:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 78:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,712 ہے۔
سورۃ النبأ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النبأ: آیات کی تعداد 40۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 78 پر ہے۔
سورۃ النبأ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النبأ مکی ہے۔
کیا آیت 78:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 78:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النبأ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 40 آیات اور 173 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔