سورۃ النحل 16:125
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2026، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 281 پر ہے۔
ٱدۡعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلۡحِكۡمَةِ وَٱلۡمَوۡعِظَةِ ٱلۡحَسَنَةِۖ وَجَٰدِلۡهُم بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ
اپنے رب کی راه کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلایئے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے1 ، یقیناً آپ کا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وه راه یافتہ لوگوں سے بھی پورا واقف ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس میں تبلیغ ودعوت کے اصول بیان کئے گئے ہیں جو حکمت، ﻣﻮﻋﻈﮧ ﺣﺴﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﺭﻓﻖ ﻭﻣﻼﺋﻤﺖ پر مبنی ہیں۔ جدال بالأحسن، درشتی اور تلخی سے بچتے ہوئے نرم ومشفقانہ لب ولہجہ اختیار کرنا ہے۔
- 2 یعنی آپ کا کام مذکورہ اصولوں کے مطابق وعظ و تبلیغ ہے، ہدایت کے راستے پر چلا دینا، یہ صرف اللہ کے اختیار میں ہے، اور وہ جانتا ہے کہ ہدایت قبول کرنے والا کون ہے اور کون نہیں؟
16:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:125
Al-Mukhtasar
125- اے رسول! آپ اور آپ کے پیروکار اہلِ ایمان دینِ اسلام کی طرف بلائیں اور اس میں اس شخص کی ذہنی صلاحیت اور ماننے کی اہلیت کو ضرور پیش نظر رکھیں جسے آپ دعوت دے رہے ہیں۔ یہ دعوت ترغیب اور ڈراوے پر مشتمل خیر خواہی کے ساتھ ہو اور ان سے گفتگو کرتے وقت وہ طریقہ اختیار کریں جو قولی اور فکری طور پر نہایت اچھا ہو اور تہذیب کے لحاظ سے بھی نہایت مناسب ہو۔ آپ کی ذمہ داری لوگوں کو ہدایت کی راہ پر لگانا نہیں بلکہ آپ کے ذمے صرف ان کو تبلیغ کرنا ہے۔ بلاشبہ آپ کا رب اسے خوب جانتا ہے جو دین اسلام سے بھٹک جائے اور اپنی طرف راہ پانے والے کو بھی وہ خوب جانتا ہے، لہٰذا آپ ان پر افسوس کرتے ہوئے اپنی جان نہ گنوائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 281
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 281
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 282
آیت 16:125 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:125 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:125 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 281 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 281 · نسخ مصحف (612 صفحات): 282.
آیت 16:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 16:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:125: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,026 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:125 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔