مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:15

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1916، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 269 پر ہے۔

وَأَلۡقَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمۡ وَأَنۡهَٰرٗا وَسُبُلٗا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ

اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ1 ، اور نہریں اور راہیں بنا دیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ پہاڑوں کا فائدہ بیان کیا جا رہا ہے اور اللہ کا ایک احسان عظیم بھی ہے، کیونکہ اگر زمین ہلتی رہتی تو اس میں سکونت ممکن ہی نہ رہتی۔ اس کا اندازہ ان زلزلوں سے کیا جا سکتا ہے جو چند سکینڈوں اور لمحوں کے لئے آتے ہیں، لیکن کس طرح بڑی بڑی مضبوط عمارتوں کو پیوند زمین اور شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
  2. 2 نہروں کا سلسلہ بھی عجیب ہے، کہاں سے وہ شروع ہوتی ہیں اور کہاں کہاں، دائیں بائیں، شمال، جنوب، مشرق و مغرب ہر جہت کو سیراب کرتی ہیں۔ اس طرح راستے بنائے، جن کے ذریعے تم منزل مقصود پر پہنچتے ہو۔

16:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:15

Al-Mukhtasar

15- اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے جو تمھیں لے کر اسے ڈگمگانے اور ایک طرف ڈھلکنے سے بچائے رکھتے ہیں اور اس میں کئی دریا اور نہریں جاری کر دیں تاکہ تم ان سے پانی پیو، اپنے جانوروں کو پلاؤ اور کھیتوں کو سیراب کرو اور اس میں کئی راہیں نکال دیں جن پر تم چلو اور بھٹکے بغیر اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
269
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
269
نسخ مصحف (612 صفحات)
270
آیت 16:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 269 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 269 · نسخ مصحف (612 صفحات): 270.

آیت 16:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 16:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:15: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,916 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play