مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:22

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1923، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 269 پر ہے۔

إِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۚ فَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ قُلُوبُهُم مُّنكِرَةٞ وَهُم مُّسۡتَكۡبِرُونَ

تم سب کا معبود صرف اللہ تعالیٰ اکیلا ہے اور آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل منکر ہیں اور وه خود تکبر سے بھرے ہوئے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ایک الٰہ کا ماننا منکرین اور مشرکین کے لئے بہت مشکل ہے۔ وہ کہتے ہیں «أَجَعَلَ الآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ» (ص:5) ”اس نے تمام معبودوں کو ایک ہی معبود کر دیا یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے“، دوسرے مقام پر فرمایا «وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ» ( الزمر:45) ”جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو منکرین آخرت کے دل تنگ ہو جاتے ہیں اور جب اللہ کے سوا دوسرے معبودوں کا ذکر آ جاتا ہے تو خوش ہوتے ہیں“۔

16:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:22 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:22

Al-Mukhtasar

22- تمھارا معبود برحق ایک ہی ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور وہ ہے اللہ اور جو لوگ جزا کے لیے دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان نہیں رکھتے، ان کے دل خوف کے نہ ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے منکر ہیں۔ وہ حساب کتاب اور سزا پر ایمان نہیں رکھتے۔ یہ لوگ متکبر ہیں جو حق قبول کرتے ہیں نہ اس کے تابع ہوتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
269
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
269
نسخ مصحف (612 صفحات)
270
آیت 16:22 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:22 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:22 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 269 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 269 · نسخ مصحف (612 صفحات): 270.

آیت 16:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 16:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:22: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,923 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:22 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play