مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:41

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1942، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 271 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ هَاجَرُواْ فِي ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْ لَنُبَوِّئَنَّهُمۡ فِي ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٗۖ وَلَأَجۡرُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ

جن لوگوں نے ﻇلم برداشت کرنے کے بعد اللہ کی راه میں ترک وطن کیا ہے1 ہم انہیں بہتر سے بہتر ٹھکانا دنیا میں عطا فرمائیں گے2 اور آخرت کا ﺛواب تو بہت ہی بڑا ہے3، کاش کہ لوگ اس سے واقف ہوتے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 ہجرت کا مطلب ہے اللہ کے دین کے لئے اللہ کی رضا کی خاطر اپنا وطن، اپنے رشتہ دار اور دوست احباب چھوڑ کر ایسے علاقے میں چلے جانا جہاں آسانی سے اللہ کے دین پر عمل ہو سکے۔ اس آیت میں ان ہی مہاجرین کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے، یہ آیت عام ہے جو تمام مہاجرین کو شامل ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ ان مہاجرین کے بارے میں نازل ہوئی جو اپنی قوم کی ایذاؤں سے تنگ آ کر حبشہ ہجرت کر گئے تھے۔ ان کی تعداد عورتوں سمیت ایک سو یا اس سے زیادہ تھی، جن میں حضرت عثمان غنی (رضي الله عنه) اور ان کی زوجہ، دختر رسول (صلى الله عليه وسلم) حضرت رقیہ (رضی الله عنها) بھی تھیں۔
  2. 2 اس سے رزق طیب اور بعض نے مدینہ مراد لیا ہے، جو مسلمانوں کا مرکز بنا، امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ دونوں قولوں میں منافات نہیں ہے۔ اس لئے کہ جن لوگوں نے اپنے کاروبار اور گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی تھی، اللہ تعالٰی نے دنیا میں ہی انہیں نعم البدل عطا فرما دیا۔ رزق طیب بھی دیا اور پورے عرب پر انہیں اقتدار و تمکن عطا فرمایا۔
  3. 3 حضرت عمر (رضي الله عنه) نے جب مہاجرین و انصار کے وظیفے مقرر کئے تو ہر مہاجر کو وظیفہ دیتے ہوئے فرمایا۔ «هَذَا مَا وَعَدَكَ اللهُ فِي الدُّنْيَا» ”یہ وہ ہے جس کا اللہ نے دنیا میں وعدہ کیا ہے“۔ « وَمَا ادَّخَرَ لَكَ فِي الآخِرَةِ أَفْضَلُ» ”اور آخرت میں تیرے لیے جو ذخیرہ ہے وہ اس سے کہییں بہتر ہے“۔ (ابن کثیر)

16:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:41

Al-Mukhtasar

41- وہ لوگ جنھوں نے کافروں سے پہنچنے والی تکلیفوں اور تنگیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنے گھر بار، اہل و عیال اور مال و منال چھوڑ کر کافروں کے ملک سے مسلمان ملک کی طرف ہجرت کی، یقیناً ہم انھیں دنیا میں ضرور ایسے گھروں میں آباد کریں گے جہاں وہ باعزت زندگی گزاریں گے اور آخرت کا ثواب اس سے بہت عظیم ہے کیونکہ اس میں جنت بھی ہے۔ اگر ہجرت سے پیچھے رہنے والے، مہاجروں کو ملنے والا ثواب جان لیتے تو اس سے کبھی پیچھے نہ رہتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
271
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
271
نسخ مصحف (612 صفحات)
272
آیت 16:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 271 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 271 · نسخ مصحف (612 صفحات): 272.

آیت 16:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 16:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:41: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,942 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play