مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:57

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1958، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 273 پر ہے۔

وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ ٱلۡبَنَٰتِ سُبۡحَٰنَهُۥ وَلَهُم مَّا يَشۡتَهُونَ

اور وه اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لیے وه جو اپنی خواہش کے مطابق ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 عرب کے بعض قبیلے (خزاعہ اور کنانہ) فرشتوں کی عبادت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ یعنی ایک ظلم تو یہ کیا کہ اللہ کی اولاد قرار دی۔ جب کہ اس کی کوئی اولاد نہیں۔ پھر اولاد بھی مونث، جسے وہ اپنے لئے پسند ہی نہیں کرتے اللہ کے لئے اسے پسند کیا، جسے دوسرے مقام پر فرمایا : «أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الأُنْثَى، تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى» (النجم: 21۔22) ”کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے“۔ یہاں فرمایا کہ تم تو یہ خواہش رکھتے ہو کہ بیٹے ہوں، بیٹی کوئی نہ ہو۔

16:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:57 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:57

Al-Mukhtasar

57- مشرک اللہ کی طرف بیٹیاں منسوب کرتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ بیٹیاں فرشتے ہیں۔ اس طرح وہ اولاد کے رشتے کو اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور ایک ایسی چیز اس کے لیے اختیار کرتے ہیں جو وہ اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ اس سے بری اور پاک ہے جو وہ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ مشرک اپنے لیے وہ اولاد منتخب کرتے ہیں جس کی طرف ان کا ذاتی میلان ہوتا ہے، یعنی مذکر اولاد۔ پھر اس سے بڑا جرم کیاہے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
273
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
273
نسخ مصحف (612 صفحات)
274
آیت 16:57 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:57 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:57 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 273 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 273 · نسخ مصحف (612 صفحات): 274.

آیت 16:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 16:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:57: حروف کی تعداد 32، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,958 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:57 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play