سورۃ النحل 16:64
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1965، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 273 پر ہے۔
وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِي ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
اس کتاب کو ہم نے آپ پر اس لیے اتارا ہے کہ آپ ان کے لیے ہر اس چیز کو واضح کر دیں جس میں وه اختلاف کر رہے ہیں1 اور یہ ایمان والوں کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کا یہ منصب بیان کیا گیا کہ عقائد و احکام شرعیہ کے سلسلے میں یہود و انصاری کے درمیان اور اسی طرح مجوسیوں اور مشرکین کے درمیان اور دیگر اہل مذاہب کے درمیان جو باہم اختلاف ہے، اس کی اس طرح تفصیل بیان فرمائیں کہ حق اور باطل واضح ہو جائے تاکہ لوگ حق کو اختیار اور باطل سے پرہیز کریں۔
16:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:64
Al-Mukhtasar
64- اے رسول! ہم نے یہ قرآن آپ پر صرف اس مقصد کے لیے نازل کیا ہے تاکہ آپ تمام لوگوں کے لیے ان اختلافات کی وضاحت کردیں جو انھوں نے اللہ کی توحید، دوبارہ اٹھائے جانے اور شرعی احکام میں کیے ہیں اور تاکہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ پر، اس کے رسولوں پر اور جو کچھ قرآن میں ہے، اس پر ایمان لانے والوں کے لیے رہنمائی اور رحمت ہو۔ اور یہی لوگ حق سے نفع اٹھاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 273
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 273
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 274
آیت 16:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 273 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 273 · نسخ مصحف (612 صفحات): 274.
آیت 16:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 16:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:64: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,965 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔