سورۃ النحل 16:71
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1972، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 274 پر ہے۔
وَٱللَّهُ فَضَّلَ بَعۡضَكُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ فِي ٱلرِّزۡقِۚ فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُواْ بِرَآدِّي رِزۡقِهِمۡ عَلَىٰ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَهُمۡ فِيهِ سَوَآءٌۚ أَفَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَجۡحَدُونَ
اللہ تعالیٰ ہی نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر روزی میں زیادتی دے رکھی ہے، پس جنہیں زیادتی دی گئی ہے وه اپنی روزی اپنے ماتحت غلاموں کو نہیں دیتے کہ وه اور یہ اس میں برابر ہو جائیں1 ، تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کے منکر ہو رہے ہیں؟2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جب تم اپنے غلاموں کو اتنا مال اسباب دنیا نہیں دیتے کہ تمہارے برابر ہو جائیں تو اللہ تعالٰی کب یہ پسند کرے گا کہ تم کچھ لوگوں کو، جو اللہ ہی کے بندے اور غلام ہیں اللہ کا شریک اور اس کے برابر قرار دے دو، اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ معاشی لحاظ سے انسانوں میں جو فرق پایا جاتا ہے وہ اللہ تعالٰی کے بنائے ہوئے فطری نظام کے مطابق ہے۔ اسے جبری قوانین کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ اشتراکی نظام میں ہے۔ یعنی معاشی مساوات کی غیر فطری کوشش کی بجائے ہر کسی کو معاشی میدان میں کسب معاش کے لئے مساوی طور پر دوڑ دھوپ کے مواقع میسر ہونے چاہیں۔
- 2 کہ اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے غیر اللہ کے لیے نذر نیاز نکالتے ہیں اور یوں کفران نعمت کرتے ہیں۔
16:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:71
Al-Mukhtasar
71- اللہ تعالیٰ نے تمھیں جو رزق عطا کیا ہے، اس میں تمھیں ایک دوسرے پر برتری دی ہے، چنانچہ تم میں سے کسی کو مالدار بنا دیا اور کسی کو فقیر، کسی کو سردار بنا دیا تو کسی کو ماتحت، پھر جنھیں اللہ تعالیٰ نے رزق میں برتری دی ہے، وہ اللہ کا دیا ہوا مال اپنے غلاموں کو اس قدر نہیں دیتے کہ وہ ملکیت میں ان کے برابر کے شریک بن جائیں، پھر یہ اللہ کے بندوں کواس کا شریک بنانے پر کیسے راضی ہو جاتے ہیں، حالانکہ اپنے غلاموں کو اپنا شریک اور ہمنوا بنانا انھیں گوارا نہیں کہ اس طرح وہ ان کے برابر ہو جائیں؟ یہ کیسا ظلم ہے اور اللہ کی نعمتوں کا اس سے بڑا انکار کیا ہے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 274
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 274
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 275
آیت 16:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 274 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 274 · نسخ مصحف (612 صفحات): 275.
آیت 16:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 16:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:71: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,972 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔