سورۃ النحل 16:79
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 79 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1980، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 275 پر ہے۔
أَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلطَّيۡرِ مُسَخَّرَٰتٖ فِي جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمۡسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّهُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں، جنہیں بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں1 ، بیشک اس میں ایمان ﻻنے والے لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اللہ تعالٰی ہی ہے جس نے پرندوں کو اس طرح اڑنے کی اور ہواؤں کو انہیں اپنے دوش پر اٹھائے رکھنے کی طاقت بخشی۔
16:79 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:79
Al-Mukhtasar
79- کیا مشرکوں نے ان پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہیں اور ہوا میں اڑنا ان کے لیے آسان کر دیا گیا ہے اس صلاحیت کی بنا پر جو اللہ تعالیٰ نے انھیں پروں اور ہوا کی نرمی کی صورت میں دی ہے۔ اللہ نے انھیں اپنے پروں کو بند کرنا اور کھولنا سکھایاہے۔ انھیں فضا میں گرنے سے بچا کر تھام رکھنے والا صرف اللہ قادرِ مطلق ہے۔ انھیں مسخر کرنے اور گرنے سے روک کر رکھنے میں ایمان رکھنے والی قوم کے لیے یقیناً بہت بڑے دلائل ہیں کیونکہ ان نشانیوں اور نصیحتوں سے ایمان والے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 275
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 275
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 276
آیت 16:79 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:79 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:79 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 275 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 275 · نسخ مصحف (612 صفحات): 276.
آیت 16:79 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 16:79 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:79: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:79 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:79 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,980 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:79 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:79 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔