مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:8

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1909، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 268 پر ہے۔

وَٱلۡخَيۡلَ وَٱلۡبِغَالَ وَٱلۡحَمِيرَ لِتَرۡكَبُوهَا وَزِينَةٗۚ وَيَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ

گھوڑوں کو، خچروں کو، گدھوں کو اس نے پیدا کیا کہ تم ان کی سواری لو اور وه باعﺚ زینت بھی ہیں1 ۔ اور بھی وه ایسی بہت چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ان کی پیدائش کا اصل مقصد اور فائدہ تو ان پر سواری کرنا ہے تاہم زینت کا بھی باعث ہیں، گھوڑے خچر، اور گدھوں کے الگ ذکر کرنے سے بعض فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ گھوڑا بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح گدھا اور خچر۔ علاوہ ازیں کھانے والے چوپاؤں کا پہلے ذکر آ چکا ہے۔ اس لئے اس آیت میں جن تین جانوروں کا ذکر ہے، یہ صرف رکوب (سواری) کے لئے ہے۔ لیکن یہ استدلال اس لئے صحیح نہیں کہ صحیح احادیث سے گھوڑے کی حلت ثابت ہے۔ حضرت جابر (رضي الله عنه) روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی ہے۔ ”أَذِنَ فِي لُحُومِ الْخَيْلِ“ (صحيح بخاري، كتاب الذبائح، باب لحوم الخيل، ومسلم كتاب الصيد، باب في أكل لحوم الخيل) علاوہ ازیں صحابہ کرام (رضي الله عنهم) نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کی موجودگی میں خیبر اور مدینہ میں گھوڑا ذبح کرکے اس کا گوشت پکایا اور کھایا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے منع نہیں فرمایا (ملاحظہ ہو صحيح مسلم، باب مذكور ومسند أحمد، ج 3 ص 356، أبو داود كتاب الأطعمة، باب في أكل لحوم الخيل) اسی لئے جمہور علماء اور سلف و خلف کی اکثریت گھوڑے کی حلت کی قائل ہے۔ (تفسیر ابن کثیر)۔ یہاں گھوڑے کا ذکر محض سواری کے ضمن میں اس لئے کیا گیا ہے کہ اس کا غلب ترین استعمال اسی مقصد کے لئے ہے، وہ ساری دنیا میں ہمیشہ اتنا گراں اور قیمتی ہوا کرتا ہے کہ خوراک کے طور پر اس کا استعمال بہت ہی نادر ہے۔ بھیڑ بکری کی طرح اس کو خوراک کے لئے ذبح نہیں کیا جاتا۔ لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ اس کو بلا دلیل حرام ٹھہرادیا جائے۔
  2. 2 زمین کے زیریں حصے میں، اسی طرح سمندر میں، اور بے آب وگیاہ صحراؤں اور جنگلوں میں اللہ تعالٰی مخلوق پیدا فرماتا رہتا ہے جن کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں اور اسی میں انسان کی بنائی ہوئی وہ چیزیں بھی آ جاتی ہیں جو اللہ کے دیئے ہوئے دماغ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسی کی پیدا کردہ چیزوں کو مختلف انداز میں جوڑ کر تیار کرتا ہے، مثلاً بس، کار، ریل گاڑی، جہاز اور ہوائی جہاز اور اس طرح کی بیشمار چیزیں اور جو مستقبل میں متوقع ہیں۔

16:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:8

Al-Mukhtasar

8- اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے گھوڑے، خچر اور گدھے پیدا کیے تاکہ تم ان پر سواری کرو اور اپنے سامان لادو، نیز وہ تمھارے لیے باعثِ زینت بھی ہوں کہ لوگوں کے درمیان تم ان سے خوبصورتی حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ اور بھی ایسی بہت سی چیزیں پیدا کرے گا جن کے پیدا کرنے کا وہ ارادہ رکھتا ہے جن کا تمھیں علم نہیں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
268
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
268
نسخ مصحف (612 صفحات)
269
آیت 16:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 268 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 268 · نسخ مصحف (612 صفحات): 269.

آیت 16:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 16:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:8: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,909 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play