سورۃ النحل 16:94
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1995، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 278 پر ہے۔
وَلَا تَتَّخِذُوٓاْ أَيۡمَٰنَكُمۡ دَخَلَۢا بَيۡنَكُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمُۢ بَعۡدَ ثُبُوتِهَا وَتَذُوقُواْ ٱلسُّوٓءَ بِمَا صَدَدتُّمۡ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَكُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ
اور تم اپنی قسموں کو آپس کی دغابازی کا بہانہ نہ بناؤ۔ پھر تو تمہارے قدم اپنی مضبوطی کے بعد ڈگمگا جائیں گے اور تمہیں سخت سزا برداشت کرنا پڑے گی کیونکہ تم نے اللہ کی راه سے روک دیا اور تمہیں بڑا سخت عذاب ہوگا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مسلمانوں کو دوبارہ مذکورہ عہد شکنی سے روکا جا رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری اس اخلاقی پستی سے کسی کے قدم ڈگمگا جائیں اور کافر تمہارا یہ رویہ دیکھ کر قبول اسلام سے رک جائیں اور یوں تم لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکنے کے مجرم اور سزا کے مستحق بن جاؤ۔ بعض مفسرین نے أَيْمَانٌ يَمِينٌ (بمعنی قسم) کی جمع سے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی بیعت مراد لی ہے۔ یعنی نبی کی بیعت توڑ کر پھر مرتد نہ ہو جانا، تمہارے ارتداد کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی اسلام قبول کرنے سے رک جائیں گے اور یوں تم دگنے عذاب کے مستحق قرار پاؤ گے۔ (فتح القدیر)
16:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:94
Al-Mukhtasar
94- اور تم اپنی قسموں کو ایک دوسرے کو دھوکا دینے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ تم ان کے بارے میں اپنی خواہشات کے پیچھے لگ جاؤ کہ جب دل چاہا انھیں توڑ دیا اور جب جی چاہا انھیں پورا کر دیا۔ اگر تم نے ایسے کیا تو تمھارے قدم سیدھے راستے پر جم جانے کے بعد اس سے ڈگمگا جائیں گے اور اللہ کی راہ سے بھٹکنے اور دوسروں کو اس سے بھٹکانے کی وجہ سے تمھیں عذاب کا مزہ چکھنا پڑے گا اور تم دگنے عذاب کے حقدار ٹھہرو گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 278
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 278
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 279
آیت 16:94 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:94 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:94 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 278 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 278 · نسخ مصحف (612 صفحات): 279.
آیت 16:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 16:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:94: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,995 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:94 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔