مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:12

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3171، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 377 پر ہے۔

وَأَدۡخِلۡ يَدَكَ فِي جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٖۖ فِي تِسۡعِ ءَايَٰتٍ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ

اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال، وه سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے1 ، تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا2، یقیناً وه بدکاروں کا گروه ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی بغیر برص وغیرہ کی بیماری کے۔ یہ لاٹھی کے ساتھ دوسرا معجزہ انہیں دیاگیا۔
  2. 2 فِي تِسْعِ آيَاتٍ یعنی یہ دو معجزے ان 9 نشانیوں میں سے ہیں، جن کے ذریعے سے میں نے تیری مدد کی ہے۔ انہیں لے کر فرعون اور اس کی قوم کے پاس جا، ان 9 نشانیوں کی تفصیل کے لیے دیکھئے، سورۂ بنی اسرائیل، آیت۔ 101 کاحاشیہ۔

27:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:12

Al-Mukhtasar

12- اور تم اپنا ہاتھ اپنی قمیص کے اس کھلے حصے میں داخل کرو جو گردن کے ساتھ ہے تو وہ داخل کرنے کے بعد برف کی طرح سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا ایسے نہیں جیسے پھلبہری کا رنگ ہوتا ہے۔ یہ ان نو نشانیوں میں سے ہے جو تمھاری صداقت کی دلیل ہیں۔ اور وہ یہ ہیں: 1 ہاتھ۔ 2 عصا۔ 3 قحط سالی۔ 4 پھلوں کی قلت۔ 5 طوفان۔ 6 ٹڈیاں۔ 7 جوئیں۔ 8 مینڈک اور 9 خون۔ فرعون اور اس کی قوم کی طرف جاؤ۔ بلاشبہ وہ اللہ کے ساتھ کفر کر کے اللہ کی اطاعت سے نکلے ہوئے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
377
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
377
نسخ مصحف (612 صفحات)
378
آیت 27:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 27:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 377 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 377 · نسخ مصحف (612 صفحات): 378.

آیت 27:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 27:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:12: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,171 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play