مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:23

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3182، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 379 پر ہے۔

إِنِّي وَجَدتُّ ٱمۡرَأَةٗ تَمۡلِكُهُمۡ وَأُوتِيَتۡ مِن كُلِّ شَيۡءٖ وَلَهَا عَرۡشٌ عَظِيمٞ

میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے1 جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت واﻻ ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ہدہد کے لئے بھی یہ امر باعث تعجب تھا کہ سبا میں ایک عورت حکمران ہے۔ لیکن آج کل کہا جاتا ہے کہ عورتیں بھی ہر معاملے میں مردوں کے برابر ہیں۔ اگر مرد حکمران ہو سکتاہے تو عورت کیوں نہیں ہوسکتی؟ حالانکہ یہ نظریہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ بعض لوگ ملکہ سبا (بلقیس) کے اس ذکر سے استدلال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عورت کی سربراہی جائز ہے۔ حالانکہ قرآن نے ایک واقعے کے طور پر اس کا ذکر کیا ہے ، اس سے اس کے جواز یا عدم جواز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عورت کی سربراہی کے عدم جواز پر قرآن و حدیث میں واضح دلائل موجود ہیں۔
  2. 2 کہا جاتا ہے کہ اس کا طول 80 ہاتھ عرض 40 ہاتھ اور اونچائی 30 ہاتھ تھی اور اس میں موتی ، سرخ یاقوت اور سبز زمرد جڑے ہوئےتھے ، واللہ اعلم (فتح القدیر) ویسے یہ قول مبالغے سے خالی نہیں معلوم ہوتا۔ یمن میں بلقیس کا جو محل ٹوٹی پھوٹی شکل میں موجود ہے اس میں اتنے بڑے تخت کی گنجائش نہیں۔

27:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:23

Al-Mukhtasar

23- بلاشبہ میں نے وہاں پایا کہ ایک عورت ان پر حکمرانی کرتی ہے اور اسے قوت و طاقت اور بادشاہت کے تمام وسائل عطا کیے گئے ہیں۔ اس کا عظیم تخت ہے جس پر سے وہ اپنی قوم کے معاملات کنٹرول کرتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
379
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
378
نسخ مصحف (612 صفحات)
379
آیت 27:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 27:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 379 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 378 · نسخ مصحف (612 صفحات): 379.

آیت 27:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 27:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:23: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,182 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play