مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:44

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3203، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 380 پر ہے۔

قِيلَ لَهَا ٱدۡخُلِي ٱلصَّرۡحَۖ فَلَمَّا رَأَتۡهُ حَسِبَتۡهُ لُجَّةٗ وَكَشَفَتۡ عَن سَاقَيۡهَاۚ قَالَ إِنَّهُۥ صَرۡحٞ مُّمَرَّدٞ مِّن قَوَارِيرَۗ قَالَتۡ رَبِّ إِنِّي ظَلَمۡتُ نَفۡسِي وَأَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمَٰنَ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اس سے کہا گیا کہ محل میں چلی چلو، جسے دیکھ کر یہ سمجھ کر کہ یہ حوض ہے اس نے اپنی پنڈلیاں کھول دیں1 ، فرمایا یہ توشیشے سے منڈھی ہوئی عمارت ہے، کہنے لگی میرے پروردگار! میں نے اپنے آپ پر ﻇلم کیا۔ اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی مطیع اور فرمانبردار بنتی ہوں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ محل شیشے کا بنا ہوا تھا جس کا صحن اور فرش بھی شیشے کا تھا۔ لُجَّةً گہرے پانی یا حوض کو کہتے ہیں۔ حضرت سلیمان (عليه السلام) نے اپنی نبوت کے اعجازی مظاہر دکھانے کے بعد مناسب سمجھا کہ اسے اپنی اس دنیوی شان و شوکت کی بھی ایک جھلک دکھلادی جائے جس میں اللہ نے انہیں تاریخ انسانیت میں ممتاز کیا تھا۔ چنانچہ اس محل میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا، جب وہ داخل ہونے لگی تو اس نے اپنے پائنچے چڑھالیے۔ شیشے کافرش اسے پانی معلوم ہوا جس سے اپنے کپڑوں کو بچانے کے لیے اس نے کپڑے سمیٹ لیے۔
  2. 2 یعنی جب اس پر فرش کی حقیقت واضح ہوئی تو اپنی کوتاہی اور غلطی کا بھی احساس ہوگیا اور اعتراف قصور کرتے ہوئے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا۔ صاف چکنے گھڑے ہوئے پتھروں کو مُمَرَّدٌ کہا جاتا ہے۔ اسی سے امرد ہے جو اس خوش شکل بچے کو کہا جاتا ہے جس کے چہرے پر ابھی داڑھی مونچھ نہ ہو۔ جس درخت پر پتے نہ ہوں اسے شجرۃ مرداء کہا جاتا ہے۔ (فتح القدیر) لیکن یہاں یہ تعبیر یا جڑاؤ کےمعنی میں ہے۔ یعنی شیشوں کا بنا ہوا یا جڑا ہوا محل۔ ملحوظة: ملکۂ سبا (بلقیس) کے مسلمان ہونے کے بعد کیا ہوا؟ قرآن میں یا کسی صحیح حدیث میں اس کی تفصیل نہیں ملتی۔ تفسیری روایات میں یہ ضرور ملتا ہے کہ ان کا باہم نکاح ہوگیا تھا۔ لیکن قرآن و حدیث اس صراحت سے خاموش ہیں تو اس کی بابت خاموشی ہی بہتر ہے۔ وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔

27:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:44

Al-Mukhtasar

44- اس سے کہا گیا: محل میں داخل ہو جا اور وہ بالکل ہموار لگتا تھا۔ جب اس نے اسے دیکھا تو اسے پانی سمجھا اور اس میں داخل ہونے کے لیے اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹا لیا۔ سلیمان( علیہ السلام ) نے کہا: بلاشبہ یہ ایسا محل ہے جس کے فرش پر صاف شفاف شیشے جڑے ہوئے ہیں اور اسے اسلام کی دعوت دی تو ملکہ نے اس دعوت کو یہ کہتے ہوئے قبول کیا: اے میرے رب! بلاشبہ میں نے تیرے ساتھ غیر کی عبادت کر کے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے۔ اب میں سلیمان کے ساتھ اس اللہ کی مطیع و فرمانبردار بنتی ہوں جو تمام مخلوقات کا رب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
380
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
380
نسخ مصحف (612 صفحات)
381
آیت 27:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 27:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 380 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 380 · نسخ مصحف (612 صفحات): 381.

آیت 27:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 27:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:44: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,203 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play