مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:59

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3218، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 382 پر ہے۔

قُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ وَسَلَٰمٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ ٱلَّذِينَ ٱصۡطَفَىٰٓۗ ءَآللَّهُ خَيۡرٌ أَمَّا يُشۡرِكُونَ

تو کہہ دے کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے برگزیده بندوں پر سلام ہے1 ۔ کیا اللہ تعالیٰ بہتر ہے یا وه جنہیں یہ لوگ شریک ٹھہرا رہے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جن کو اللہ نے رسالت اور بندوں کو رہنمائی کے لیے چنا تاکہ لوگ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں۔
  2. 2 یہ استفہام تقریری ہے۔ یعنی اللہ ہی کی عبادت بہتر ہے کیونکہ جب خالق، رازق اور مالک وہی ہے تو عبادت کا مستحق کوئی دوسرا کیوں کر ہوسکتا ہے؟ جو نہ کسی چیز کا خالق ہے نہ رازق اور مالک خَيْرٌ اگرچہ تفضیل کا صیغہ ہے لیکن یہاں تفضیل کے معنی میں نہیں ہے، مطلق بہتر کے معنی میں ہے، اس لیے کہ معبود ان باطلہ میں تو سرے سے کوئی خیر ہے ہی نہیں۔

27:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:59

Al-Mukhtasar

59- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) ! کہہ دیں: اللہ کی نعمتوں پر ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کی طرف سے نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھیوں کے لیے اس عذاب سے امان ہے جو قومِ لوط اور قومِ صالح کو دیا گیا۔ کیا وہ اللہ معبودِ برحق بہتر ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے یا وہ معبود جن کی مشرک عبادت کرتے ہیں اور وہ کسی نفع و نقصان کے مالک نہیں؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
382
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
381
نسخ مصحف (612 صفحات)
382
آیت 27:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 382 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 381 · نسخ مصحف (612 صفحات): 382.

آیت 27:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 27:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:59: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,218 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play