مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:80

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3239، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 384 پر ہے۔

إِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَلَا تُسۡمِعُ ٱلصُّمَّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا وَلَّوۡاْ مُدۡبِرِينَ

بیشک آپ نہ مُردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں1 ، جبکہ وه پیٹھ پھیرے روگرداں جا رہے ہوں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ ان کافروں کی پروا نہ کرنے اور صرف اللہ پر بھروسہ رکھنے کی دوسری وجہ ہے کہ یہ لوگ مردہ ہیں جو کسی کی بات سن کر فائدہ نہیں اٹھا سکتے یا بہرے ہیں جو سنتے ہیں نہ سمجھتے ہیں اور نہ راہ یاب ہونے والے ہیں۔ گویا کافروں کو مردوں سے تشبیہ دی جن میں حس ہوتی ہے نہ عقل اور بہروں سے، جو وعظ ونصیحت سنتے ہیں نہ دعوت الی اللہ قبول کرتے ہیں۔
  2. 2 یعنی وہ حق سے مکمل طور پر گریزاں اور متنفر ہیں کیونکہ بہرہ آدمی رو در رو بھی کوئی بات نہیں سن پاتا چہ جائیکہ اس وقت سن سکے جب وہ منہ موڑ لے اور پیٹھ پھیرے ہوئے ہو۔ قرآن کریم کی اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سماع موتی کا عقیدہ قرآن کے خلاف ہے۔ مردے کسی کی بات نہیں سن سکتے۔ البتہ اس سے صرف وہ صورتیں مستثنیٰ ہوں گی جہاں سماعت کی صراحت کسی نص سے ثابت ہوگی۔ جیسے حدیث میں آتا ہے کہ مردے کو جب دفنا کر واپس جاتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے (صحيح بخاري نمبر 338 ، صحيح مسلم نمبر 2201) یا جنگ بدر میں کافر مقتولین کو جو قلیب بدر میں پھینک دیئے گئے تھے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے خطاب فرمایا، جس پر صحابہ نے کہا ”آپ (صلى الله عليه وسلم) بے روح جسموں سے گفتگو فرما رہے ہیں“۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ”یہ تم سے زیادہ میری بات سن رہے ہیں“۔ یعنی معجزانہ طور پر اللہ تعالیٰ نے آپ کی بات مردہ کافروں کو سنوا دی (صحيح بخاري نمبر 1307)

27:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:80 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:80

Al-Mukhtasar

80- اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ ان مُردوں کو نہیں سنا سکتے جن کے دل اللہ کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے مر گئے ہیں اور نہ ان لوگوں کو آپ اپنی دعوت سنا سکتے ہیں جن کے کانوں کو اللہ نے حق کے سننے سے بہرہ کر دیا ہے جبکہ وہ آپ سے پیٹھ پھیر کر، منہ موڑے جارہے ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
384
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
384
نسخ مصحف (612 صفحات)
385
آیت 27:80 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:80 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:80 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 384 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 384 · نسخ مصحف (612 صفحات): 385.

آیت 27:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 27:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:80: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,239 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:80 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play