مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:82

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 82 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3241، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 384 پر ہے۔

۞ وَإِذَا وَقَعَ ٱلۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ أَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةٗ مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ تُكَلِّمُهُمۡ أَنَّ ٱلنَّاسَ كَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا لَا يُوقِنُونَ

جب ان کے اوپر عذاب کا وعده ﺛابت ہو جائے گا1 ، ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرتا ہوگا2 کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی جب نیکی کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا نہیں رہ جائے گا۔
  2. 2 یہ دابہ وہی ہے جو قرب قیامت کی علامات میں سے ہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا (قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم دس نشانیاں نہ دیکھ لو، ان میں ایک جانور کا نکلنا ہے۔ (صحيح مسلم كتاب الفتن، باب في الآيات التي تكون قبل الساعة، والسنن ) دوسری روایت میں ہے (سب سے پہلی نشانی جو ظاہر ہوگی ، وہ ہے سورج کا مشرق کی بجائے ، مغرب سے طلوع ہونا اور چاشت کے وقت جانور کا نکلنا۔ ان دونوں میں سے جو پہلے ظاہر ہوگی، دوسری اس کے فوراً بعد ہی ظاہر ہو جائے گی (صحيح مسلم، باب في خروج الدجال ومكثه في الأرض)
  3. 3 یہ جانور کے نکلنے کی علت ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ اپنی یہ نشانی اس لیے دکھلائے گا کہ لوگ اللہ کی نشانیوں یا آیتوں (احکام) پر یقین نہیں رکھتے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ جملہ وہ جانور اپنی زبان سے ادا کرے گا۔ تاہم اس جانور کے لوگوں سے کلام کرنے میں تو کوئی شک نہیں کیونکہ قرآن نے اس کی صراحت کی ہے۔

27:82 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:82 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:82

Al-Mukhtasar

82- جب ان کے اپنے کفر اور گناہوں پر اَڑنے کی وجہ سے ان پر عذاب واجب اور ثابت ہو جائے گا اور صرف برے لوگ باقی رہ جائیں گے تو ہم قیامت کے قریب اس کی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی ان کے لیے ظاہر کریں گے اور وہ ہوگا زمین سے ایک جانور (دابّہ) کا نکلنا، جو ان سے ایسی باتیں کرے گا جنھیں لوگ سمجھتے ہوں گے (کہے گا:) کہ لوگ ہمارے نبی پر نازل ہونے والی ہماری آیات کی تصدیق نہیں کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
384
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
384
نسخ مصحف (612 صفحات)
385
آیت 27:82 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:82 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:82 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 384 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 384 · نسخ مصحف (612 صفحات): 385.

آیت 27:82 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 27:82 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:82: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:82 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:82 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,241 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:82 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:82 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play