مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:106

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 599، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 96 پر ہے۔

وَٱسۡتَغۡفِرِ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورٗا رَّحِيمٗا

اور اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو!1 بے شک اللہ تعالیٰ بخشش کرنے واﻻ، مہربانی کرنے واﻻ ہے>

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی بغیر تحقیق کئے آپ (صلى الله عليه وسلم) نے جو خیانت کرنے والوں کی حمایت کی ہے، اس پر اللہ سے مغفرت طلب کریں۔ اس سے معلوم ہوا کہ فریقین میں سے جب تک کسی کی بابت پورا یقین نہ ہو کہ وہ حق پر ہے، اس کی حمایت ووکالت کرنا جائز نہیں۔ علاوہ ازیں اگر کوئی فریق دھوکے اور فریب اور اپنی چرب زبانی سے عدالت یا حاکم مجاز سے اپنے حق میں فیصلہ کرا لے گا درآں حالیکہ وہ صاحب حق نہ ہو تو ایسے فیصلے کی عنداللہ کوئی اہمیت نہیں۔ اس بات کو نبی (صلى الله عليه وسلم) نے ایک حدیث میں اس طرح بیان فرمایا خبردار ! میں ایک انسان ہی ہوں اور جس طرح میں سنتا ہوں، اسی کی روشنی میں فیصلہ کرتا ہوں۔ ممکن ہے ایک شخص اپنی دلیل وحجت پیش کرنے میں تیز طرار اور ہشیار ہو اور میں اس کی گفتگو سے متاثر ہو کر اس کے حق میں فیصلہ کر دوں درآں حالیکہ وہ حق پر نہ ہو اور اس طرح میں دوسرے مسلمان کا حق اسے دے دوں، اسے یاد رکھنا چاہئے کہ یہ آگ کا ٹکڑا ہے۔ یہ اس کی مرضی ہے کہ اسے لے لے یا چھوڑ دے۔ (صحيح بخاري، كتاب الشهادة والحيل والأحكام- صحيح مسلم، كتاب الأقضية)

4:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:106 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:106

Al-Mukhtasar

106- اللہ تعالیٰ سے مغفرت و بخشش طلب کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے جو اس کے حضور توبہ کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
96
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
96
نسخ مصحف (612 صفحات)
97
آیت 4:106 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:106 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:106 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 96 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 96 · نسخ مصحف (612 صفحات): 97.

آیت 4:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 4:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:106: حروف کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 599 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:106 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play