مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:109

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 602، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 96 پر ہے۔

هَٰٓأَنتُمۡ هَٰٓؤُلَآءِ جَٰدَلۡتُمۡ عَنۡهُمۡ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فَمَن يُجَٰدِلُ ٱللَّهَ عَنۡهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَم مَّن يَكُونُ عَلَيۡهِمۡ وَكِيلٗا

ہاں تو یہ ہو تم لوگ کہ دنیا میں تم نے ان کی حمایت کی لیکن اللہ تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا؟ اور وه کون ہے جو ان کا وکیل بن کر کھڑا ہو سکے گا؟1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جب اس گناہ کی وجہ سے اس کا مواخذہ ہوگا تو کون اللہ کی گرفت سے اسے بچا سکے گا؟۔

4:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:109

Al-Mukhtasar

109- یہ تم ہی ہو جنھیں ان جرم کرنے والے لوگوں کی فکر لگی ہوئی ہے۔ تم انھیں دنیا کی زندگی میں بری قرار دینے کے لیے جھگڑا کرتے اور ان کی سزا رکوانے کے لیے ان کا دفاع کرتے ہو تو بتاؤ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے ان کا دفاع کون کرے گا جبکہ وہ ساری حقیقت سے آگاہ ہے؟ اس دن ان کی وکالت کون کرے گا؟ بلاشبہ اس دن ایسا کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
96
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
96
نسخ مصحف (612 صفحات)
97
آیت 4:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 96 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 96 · نسخ مصحف (612 صفحات): 97.

آیت 4:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 4:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:109: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 602 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play