سورۃ النساء 4:115
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 115 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 608، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 97 پر ہے۔
وَمَن يُشَاقِقِ ٱلرَّسُولَ مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ ٱلۡهُدَىٰ وَيَتَّبِعۡ غَيۡرَ سَبِيلِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ نُوَلِّهِۦ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصۡلِهِۦ جَهَنَّمَۖ وَسَآءَتۡ مَصِيرًا
جو شخص باوجود راه ہدایت کے واضح ہو جانے کے بھی رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا خلاف کرے اور تمام مومنوں کی راه چھوڑ کر چلے، ہم اسے ادھر ہی متوجہ کردیں گے جدھر وه خود متوجہ ہو اور دوزخ میں ڈال دیں گے1 ، وه پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی مخالفت اور مومنین کا راستہ چھوڑ کر کسی اور راستے کی پیروی، دین اسلام سے خروج ہے جس پر یہاں جہنم کی وعید بیان فرمائی گئی ہے۔ مومنین سے مراد صحابہ کرام (رضي الله عنهم) ہیں جو دین اسلام کے اولین پیرو اور اس کی تعلیمات کا کامل نمونہ تھے۔ اور ان آیات کے نزول کے وقت جن کے سوا کوئی گروہ مومنین موجود نہ تھا کہ وہ مراد ہو۔ اس لئے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مخالفت اورغیر سبیل المومنین کا اتباع دونوں حقیقت میں ایک ہی چیز کا نام ہے۔ اس لئے صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کے راستے اور منہاج سے انحراف بھی کفر وضلال ہی ہے۔ بعض علما نے سبیل المومنین سے مراد اجماع امت لیا یعنی اجماع امت سےانحراف بھی کفر ہے۔ اجماع امت کا مطلب ہے کسی مسئلے میں امت کے تمام علما وفقہا کا اتفاق۔ یا کسی مسئلے پر صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کا اتفاق یہ دونوں صورتیں اجماع امت کی ہیں اور دونوں کا انکار یا ان میں سے کسی ایک کا انکار کفر ہے۔ تاہم صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کا اتفاق تو بہت سے مسائل میں ملتا ہے یعنی اجماع کی یہ صورت تو ملتی ہے۔ لیکن اجماع صحابہ (رضي الله عنهم) کے بعد کسی مسئلے پر پوری امت کے اجماع واتفاق کے دعوے تو بہت سے مسائل میں کئے گئے ہیں لیکن فی الحقیقت ایسے اجماعی مسائل بہت ہی کم ہیں۔ جن میں فی الواقع امت کے تمام علما وفقہا کا اتفاق ہو، تاہم ایسے جو مسائل بھی ہیں، ان کا انکار بھی صحابہ (رضي الله عنهم) کے اجماع کے انکار کی طرح، کفر ہے، اس لئے صحیح حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ میری امت کو گمراہی پر اکھٹا نہیں کرے گا اور جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ (صحیح ترمذی للالبانی حدیث نمبر 2167)
4:115 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:115
Al-Mukhtasar
115- اور جو شخص رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے دشمنی کا مظاہرہ کرے اور حق واضح ہو جانے کے بعد آپ کی لائی ہوئی شریعت کی مخالفت کرے اور اہلِ ایمان کی راہ چھوڑ کر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے تو ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں اور جان بوجھ کر حق سے منہ موڑنے کی وجہ سے اسے حق کی توفیق نہیں دیتے اور ہم اسے جہنم کی آگ میں ڈالیں گے جس کی گرمی وہ جھیلے گا اور جہنم اپنے مستحق لوگوں کے لیے لوٹنے کی نہایت بری جگہ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 97
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 97
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 98
آیت 4:115 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:115 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:115 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 97 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 97 · نسخ مصحف (612 صفحات): 98.
آیت 4:115 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 4:115 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:115: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:115 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:115 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 608 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:115 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:115 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔