سورۃ النساء 4:117
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 610، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 97 پر ہے۔
إِن يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ إِنَٰثٗا وَإِن يَدۡعُونَ إِلَّا شَيۡطَٰنٗا مَّرِيدٗا
یہ تو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں1 اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 إِنَاثٌ (عورتیں) سے مراد یا تو وہ بت ہیں جن کے نام مونث تھے جیسے لات، عزیٰ، مناۃ، نائلہ وغیرہ۔ یا مراد فرشتے ہیں کیونکہ مشرکین عرب فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں سمجھتے اور ان کی عبادت کرتے تھے۔
- 2 بتوں، فرشتوں اور دیگر ہستیوں کی عبادت دراصل شیطان کی عبادت ہے، کیونکہ شیطان ہی انسان کو اللہ کے در سے چھڑا کر دوسروں کے آستانوں اور چوکھٹوں پر جھکاتا ہے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔
4:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:117
Al-Mukhtasar
117- یہ مشرکین جن کی عبادت کرتے ہیں اور جنھیں اللہ کے سوا پکارتے ہیں، وہ صرف مورتیاں ہیں جن کے نام انھوں نے مؤنثوں کے نام پر رکھے ہوئے ہیں جیسے لات اور عُزیٰ۔ ان کے پاس نفع و نقصان کا کوئی اختیار نہیں۔ درحقیقت وہ اللہ کی اطاعت سے نکل جانے والے شیطان ہی کی عبادت کرتے ہیں جس میں کوئی خیر نہیں کیونکہ اسی نے انھیں ان مورتیوں اور بتوں کی عبادت کا حکم دیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 97
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 97
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 98
آیت 4:117 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:117 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:117 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 97 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 97 · نسخ مصحف (612 صفحات): 98.
آیت 4:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 4:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:117: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 610 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:117 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔