سورۃ النساء 4:122
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 122 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 615، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 98 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ سَنُدۡخِلُهُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٗاۚ وَمَنۡ أَصۡدَقُ مِنَ ٱللَّهِ قِيلٗا
اور جو ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ہم انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں، جہاں یہ ابداﻻباد رہیں گے، یہ ہے اللہ کا وعده جو سراسر سچا ہے اور کون ہے جو اپنی بات میں اللہ سے زیاده سچا ہو؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 شیطانی وعدے تو سراسر دھوکہ اور فریب ہیں لیکن اس کے مقابلہ میں اللہ کے وعدے جو اس نے اہل ایمان سے کئے ہیں سچے اور برحق ہیں، اور اللہ سے زیادہ سچا کون ہو سکتا ہے؟ لیکن انسان کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ یہ سچوں کی بات کو کم مانتا ہے اور جھوٹوں کے پیچھے زیادہ چلتا ہے، چنانچہ دیکھ لیجئے کہ شیطانی چیزوں کا چلن عام ہے اور ربانی کاموں کو اختیار کرنے والے ہر دور میں اور ہر جگہ کم ہی رہے ہیں اور کم ہی ہیں ”وَقَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ“ ( سبا: 13 ) (میرے شکر گزاربندے کم ہی ہیں)۔
4:122 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:122
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے شیطان کے پیروکاروں کے انجام کا ذکر کیا تو ساتھ ہی رسولوں کی پیروی کرنے والوں کا انعام بھی ذکر کر دیا، چنانچہ فرمایا:
122- جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے اس کے قریب کرنے والے نیک اعمال کیے، ہم عنقریب انھیں ایسی جنتوں میں داخل کریں گے جن کے محلات کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ کی طرف سے وعدہ ہے اور اس کا وعدہ سچا ہے۔ وہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات کسی کی نہیں ہوسکتی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 98
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 98
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 99
آیت 4:122 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:122 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:122 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 98 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 98 · نسخ مصحف (612 صفحات): 99.
آیت 4:122 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 4:122 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:122: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:122 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:122 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 615 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:122 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:122 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔