مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:125

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 618، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 98 پر ہے۔

وَمَنۡ أَحۡسَنُ دِينٗا مِّمَّنۡ أَسۡلَمَ وَجۡهَهُۥ لِلَّهِ وَهُوَ مُحۡسِنٞ وَٱتَّبَعَ مِلَّةَ إِبۡرَٰهِيمَ حَنِيفٗاۗ وَٱتَّخَذَ ٱللَّهُ إِبۡرَٰهِيمَ خَلِيلٗا

باعتبار دین کے اس سے اچھا کون ہے؟ جو اپنے کو اللہ کے تابع کر دے اور ہو بھی نیکو کار، ساتھ ہی یکسوئی والے ابراہیم کے دین کی پیروی کر رہا ہو اور ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست بنا لیا ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہاں کامیابی کا ایک معیار اور اس کا ایک نمونہ بیان کیا جارہا ہے۔ معیار یہ ہے کہ اپنے کو اللہ کے سپرد کردے، محسن بن جائے اور ملت ابراہیم (عليه السلام) کی پیروی کرے اور نمونہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنا خلیل بنایا۔ خلیل کے معنی ہیں کہ جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اس طرح راسخ ہو جائے کہ کسی اور کے لئے اس میں جگہ نہ رہے۔ خلیل (بروزن فعیل) بمعنی فاعل ہے جیسے علیم بمعنی عالم اور بعض کہتے ہیں کہ بمعنی مفعول ہے۔ جیسے حبیب بمعنی محبوب اور حضرت ابراہیم (عليه السلام) یقیناً اللہ کے محب بھی تھے اور محبوب بھی علیہ الصلاۃ والسلام (فتح القدیر )۔ اور نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے: اللہ نے مجھےبھی خلیل بنایا ہے جس طرح اس نے ابراہیم (عليه السلام) کو خلیل بنایا۔“ (صحيح مسلم، كتاب المساجد)

4:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:125 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:125

Al-Mukhtasar

125- اس سے اچھا دین کسی کا نہیں ہو سکتا جس نے خالص نیت کے ساتھ اپنا ظاہر و باطن اللہ کے سپرد کر دیا اور شریعت کی پیروی میں نہایت اچھے اعمال بھی کیے اور شرک و کفر سے ہٹے ہوئے اور توحید و ایمان کی طرف مائل دینِ ابراہیم، جو دینِ محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی اصل ہے، کی پیروی کی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اپنی تمام مخلوقات میں سے کامل محبت کے ساتھ منتخب فرمایا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
98
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
98
نسخ مصحف (612 صفحات)
99
آیت 4:125 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:125 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:125 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 98 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 98 · نسخ مصحف (612 صفحات): 99.

آیت 4:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 4:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:125: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 618 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:125 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play