سورۃ النساء 4:134
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 134 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 627، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 99 پر ہے۔
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنۡيَا فَعِندَ ٱللَّهِ ثَوَابُ ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعَۢا بَصِيرٗا
جو شخص دنیا کا ﺛواب چاہتا ہو تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ کے پاس تو دنیا اور آخرت (دونوں) کا ﺛواب موجود ہے1 اور اللہ تعالیٰ بہت سننے واﻻ اور خوب دیکھنے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جیسے کوئی شخص جہاد صرف مال غنیمت کے حصول کے لئے کرے تو کتنی نادانی کی بات ہے۔ جب اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت دونوں کا ثواب عطا فرمانے پر قادر ہے تو پھر اس سے ایک ہی چیز کیوں طلب کی جائے؟ انسان دونوں ہی کا طالب کیوں نہ بنے؟
4:134 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:134
Al-Mukhtasar
134- اے لوگو! تم میں سے جو کوئی اپنے اعمال پر صرف دنیا کا ثواب اور بدلہ چاہتا ہے، اسے علم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا و آخرت دونوں کا ثواب ہے، اس لیے اس سے دونوں کا ثواب مانگے۔ اللہ تعالیٰ تمھارے اقوال کو خوب سننے والا اور تمھارے افعال کو خوب دیکھنے والا ہے اور وہ جلد تمھیں ان کا بدلہ بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 99
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 99
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 100
آیت 4:134 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:134 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:134 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 99 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 99 · نسخ مصحف (612 صفحات): 100.
آیت 4:134 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 4:134 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:134: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:134 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:134 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 627 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:134 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:134 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔