سورۃ النساء 4:137
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 137 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 630، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 100 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ءَامَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ٱزۡدَادُواْ كُفۡرٗا لَّمۡ يَكُنِ ٱللَّهُ لِيَغۡفِرَ لَهُمۡ وَلَا لِيَهۡدِيَهُمۡ سَبِيلَۢا
جن لوگوں نے ایمان قبول کر کے پھر کفر کیا، پھر ایمان ﻻکر پھر کفر کیا، پھر اپنے کفر میں بڑھ گئے، اللہ تعالیٰ یقیناً انہیں نہ بخشے گا اور نہ انہیں راه ہدایت سمجھائے گا۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین نے اس سے مراد یہود لئے ہیں۔ یہود حضرت موسیٰ (عليه السلام) پر ایمان لائے، لیکن حضرت عزیر (عليه السلام) کا انکار کیا، پھر حضرت عزیر (عليه السلام) پر ایمان لائے تو حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کا انکار کیا۔ پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے۔ حتیٰ کہ حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کی نبوت کا بھی انکار کیا اور بعض نے اس سے مراد منافقین لئے ہیں، چونکہ مقصد ان کا مسلمانوں کو نقصان پہچانا تھا، اس لئے وہ بار بار اپنی مسلمانی کا ڈھونگ رچاتے تھے بالآخر کفر وضلالت میں اتنے بڑھ گئے کہ ان کی ہدایت کی امید منقطع ہوگئی۔
4:137 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:137
Al-Mukhtasar
137- جن لوگوں نے ایمان لانے کے بعد بار بار کفر کیا، یعنی اسلام قبول کیا، پھر مرتد ہوگئے، پھر مسلمان ہوئے، اس کے بعد پھر مرتد ہوگئے اور کفر پر ڈٹے رہے اور اسی حالت میں مر گئے تو اللہ تعالیٰ ان کے گناہ ہرگز معاف نہیں کرے گا اور نہ انھیں اپنی طرف پہنچانے والے سیدھے راستے کی توفیق دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 100
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 100
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 101
آیت 4:137 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:137 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:137 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 100 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 100 · نسخ مصحف (612 صفحات): 101.
آیت 4:137 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 4:137 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:137: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:137 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:137 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 630 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:137 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:137 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔