سورۃ النساء 4:38
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 531، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 85 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۗ وَمَن يَكُنِ ٱلشَّيۡطَٰنُ لَهُۥ قَرِينٗا فَسَآءَ قَرِينٗا
اور جو لوگ اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ہم نشین اور ساتھی شیطان ہو1 ، وه بدترین ساتھی ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بخل (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا) یا خرچ تو کرنا لیکن ریاکاری یعنی نمود ونمائش کے لئے کرنا۔ یہ دونوں باتیں اللہ کو سخت ناپسند ہیں اور ان کی مذمت کے لئے یہی بات کافی ہے کہ یہاں قرآن کریم میں ان دونوں باتوں کو کافروں کا شیوہ اور ان لوگوں کا وطیرہ بتایا گیا ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور شیطان ان کا ساتھی ہے۔
4:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:38
Al-Mukhtasar
38- اور ہم نے ان لوگوں کے لیے بھی عذاب تیار کر رکھا ہے جو لوگوں کو دکھانے اور ان سے داد لینے کے لیے خرچ کرتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان بھی نہیں رکھتے۔ ہم نے یہ رسوا کرنے والا عذاب اُنھی کے لیے تیار کیا ہے۔ انھیں شیطان کی پیروی ہی نے گمراہ کیا ہے اور جس کا ہمہ وقت کا دوست اور ساتھی شیطان ہو جائے تو وہ نہایت برا ساتھی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 85
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 84
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 85
آیت 4:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 85 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 84 · نسخ مصحف (612 صفحات): 85.
آیت 4:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 4:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:38: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 531 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔