مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:79

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 79 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 572، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 90 پر ہے۔

مَّآ أَصَابَكَ مِنۡ حَسَنَةٖ فَمِنَ ٱللَّهِۖ وَمَآ أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٖ فَمِن نَّفۡسِكَۚ وَأَرۡسَلۡنَٰكَ لِلنَّاسِ رَسُولٗاۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدٗا

تجھے جو بھلائی ملتی ہے وه اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے1 اور جو برائی پہنچتی ہے وه تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے2، ہم نے تجھے تمام لوگوں کو پیغام پہنچانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ گواه کافی ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس کے فضل وکرم سے ہے یعنی کسی نیکی یا اطاعت کا صلہ نہیں ہے۔ کیونکہ نیکی کی توفیق بھی دینے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ علاوہ ازیں اس کی نعمتیں اتنی بے پایاں ہیں کہ ایک انسان کی عبادت وطاعت اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی۔ اسی لئے ایک حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: جنت میں جو بھی جائے گا، محض اللہ کی رحمت سے جائے گا (اپنے عمل کی وجہ سے نہیں)، صحابہ (رضي الله عنهم) نے عرض کیا یا رسول اللہ! وَلا أنت؟َ آپ (صلى الله عليه وسلم) بھی اللہ کی رحمت کے بغیر جنت میں نہیں جائیں گے؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ہاں جب تک اللہ مجھے بھی اپنے دامان رحمت میں نہیں ڈھانک لے گا جنت میں نہیں جاؤں گا۔ (صحيح بخاري، كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل۔18)
  2. 2 یہ برائی بھی اگرچہ اللہ کی مشیت سے ہی آتی ہے۔ جیسا کہ ”كُلّٞ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ“ سے واضح ہے لیکن یہ برائی کسی گناہ کی عقوبت یا اس کا بدلہ ہوتی ہے۔ اس لئے فرمایا کہ یہ تمہارے نفس سے ہے یعنی غلطیوں، کوتاہیوں اور گناہوں کا نتیجہ ہے۔ جس طرح فرمایا «وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ» (الشورى: 30 ) ”تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے، وہ تمہارے اپنے عملوں کا نتیجہ ہے اور بہت سے گناہ تو معاف ہی فرما دیتا ہے»“

4:79 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:79 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:79

Al-Mukhtasar

79- اےابن آدم! تجھے رزق اور اولاد کی صورت میں جو خوشی بھی ملتی ہے، وہ اللہ کی طرف سے ہے جو اس نے اپنے فضل و احسان سے تجھے عطا کی ہے اور رزق و اولاد کے بارے میں تجھے جس ناگواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ تیری ان نافرمانیوں کے سبب ہے جن کا تو ارتکاب کرتا ہے۔ اے نبی! یقیناً ہم نے آپ کو تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔ آپ انھیں اپنے رب کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ آپ جو پیغام اللہ کی طرف سے لوگوں کو پہنچاتے ہیں، اس میں آپ کی سچائی پر اللہ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے کہ اس نے آپ کو دلائل اور کھلی نشانیاں عطا کی ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
90
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
90
نسخ مصحف (612 صفحات)
91
آیت 4:79 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:79 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:79 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 90 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 90 · نسخ مصحف (612 صفحات): 91.

آیت 4:79 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 4:79 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:79: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:79 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:79 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 572 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:79 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:79 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play