سورۃ النساء 4:81
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 574، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 91 پر ہے۔
وَيَقُولُونَ طَاعَةٞ فَإِذَا بَرَزُواْ مِنۡ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٞ مِّنۡهُمۡ غَيۡرَ ٱلَّذِي تَقُولُۖ وَٱللَّهُ يَكۡتُبُ مَا يُبَيِّتُونَۖ فَأَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا
یہ کہتے تو ہیں کہ اطاعت ہے، پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں کی ایک جماعت، جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورے کرتی ہے1 ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے، تو آپ ان سے منھ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں، اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی یہ منافقین آپ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں جو باتیں ظاہر کرتے ہیں۔ راتوں کو ان کے برعکس باتیں کرتے اور سازشوں کے جال بنتے ہیں۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) ان سے اعراض کریں اور اللہ پر توکل کریں، ان کی باتیں اور سازشیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی کیونکہ آپ کا وکیل اور کارساز اللہ ہے۔
4:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:81
Al-Mukhtasar
81- منافقین آپ کے سامنے یہ دعوی کرتے ہیں: ہم آپ کے اطاعت گزار اور فرمانبردار ہیں اور جب آپ کے پاس سے اٹھ کر جاتے ہیں تو ایک گروہ آپ کے پاس جس بات کا اظہار کر کے گیا ہوتا ہے، اس کے برعکس خفیہ طریقے سے تدبیریں کرتا ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ وہ کیا سازشیں کرتے ہیں اور وہ ضرور انھیں ان کی سازشوں پر سزا دے گا۔ آپ ان پر توجہ نہ دیں، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ آپ اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کریں اور اسی پر بھروسا کریں اور اللہ ہی کارساز کافی ہے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 91
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 91
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 92
آیت 4:81 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:81 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:81 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 91 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 91 · نسخ مصحف (612 صفحات): 92.
آیت 4:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 4:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:81: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 574 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:81 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔