مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:94

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 587، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 93 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ فَتَبَيَّنُواْ وَلَا تَقُولُواْ لِمَنۡ أَلۡقَىٰٓ إِلَيۡكُمُ ٱلسَّلَٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنٗا تَبۡتَغُونَ عَرَضَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فَعِندَ ٱللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٞۚ كَذَٰلِكَ كُنتُم مِّن قَبۡلُ فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمۡ فَتَبَيَّنُوٓاْۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٗا

اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راه میں جا رہے ہو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم سے سلام علیک کرے تو اسے یہ نہ کہہ دو کہ تو ایمان واﻻ نہیں1 ۔ تم دنیاوی زندگی کے اسباب کی تلاش میں ہو تو اللہ تعالیٰ کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں2۔ پہلے تم بھی ایسے ہی تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا لہٰذا تم ضرور تحقیق وتفتیش کر لیا کرو، بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 احادیث میں آتا ہے کہ بعض صحابہ کسی علاقے سے گزرے جہاں ایک چرواہا بکریاں چرا رہا تھا، مسلمانوں کو دیکھ کر چرواہے نے سلام کیا، بعض صحابہ نے سمجھا کہ شاید وہ جان بچانے کے لئے اپنے کو مسلمان ظاہر کر رہا ہے، چنانچہ انہوں نے بغیر تحقیق کئے اسے قتل کر ڈالا، اور بکریاں (بطور مال غنیمت) لے کر حضور (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوگئے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (صحيح بخاري، ترمذي تفسير سورة النساء) بعض روایات میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے یہ بھی فرمایا کہ مکہ میں پہلے تم بھی اس چرواہے کی طرح ایمان چھپانے پر مجبور تھے (صحيح بخاري، كتاب الديات) مطلب یہ تھا کہ اس قتل کا کوئی جواز نہیں تھا۔
  2. 2 یعنی تمہیں چند بکریاں، اس مقتول سے حاصل ہوگئیں، یہ کچھ بھی نہیں اللہ کے پاس اس سے کہیں زیادہ بہتر غنیمتیں ہیں جو اللہ ورسول کی اطاعت کی وجہ سے تمہیں دنیا میں بھی مل سکتی ہیں اور آخرت میں تو ان کا ملنا یقینی ہے۔

4:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:94 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:94

Al-Mukhtasar

94- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکل چکے ہو تو جن لوگوں سے لڑنے کے لیے جاؤ، ان کے بارے میں چھان بین کر لیا کرو۔ اگر کوئی شخص اپنے اسلام کا اظہار یا اس کی نشان دہی کرنے والا کوئی کام کرے تو اس سے مت کہو کہ تو مومن نہیں، تجھے اسلام کا اظہار کرنے پر صرف اپنی جان اور مال کے خوف نے ابھارا ہے، اور پھر تم اسے دنیا کے معمولی فائدے، جیسے غنیمت وغیرہ، کے لیے قتل کر دو۔ اللہ کے ہاں بڑی غنیمتیں ہیں اور وہ اس دنیاوی فائدے سے کہیں زیادہ اور بہتر ہیں۔ تم بھی تواس سے پہلے اسی شخص کی طرح تھے جو اپنی قوم سے اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے تمھیں اسلام کی دولت عطا کر کے تم پر احسان کیا اور تمھارا خون محفوظ کر دیا، لہٰذا خوب جانچ پڑتال کر لیا کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سے تمھارا کوئی عمل پوشیدہ نہیں، خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا ہو، اور وہ اس پر تمھیں ضرور جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
39
مدینہ مصحف (604 صفحات)
93
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
93
نسخ مصحف (612 صفحات)
94
آیت 4:94 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:94 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:94 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 93 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 93 · نسخ مصحف (612 صفحات): 94.

آیت 4:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 39.

آیت 4:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:94: حروف کی تعداد 169، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 587 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:94 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play