سورۃ النور 24:23
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2814، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 352 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرۡمُونَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ٱلۡغَٰفِلَٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ لُعِنُواْ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ
جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی باایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وه دنیا وآخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین نے اس آیت کو حضرت عائشہ (رضی الله عنها) اور دیگر ازواج مطہرات (رضي الله عنه) ن کے ساتھ خاص قرار دیا ہے کہ اس آیت میں بطور خاص ان پر تہمت لگانے کی سزا بیان کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کے لئے توبہ نہیں ہے۔ اور بعض مفسرین نے اسے عام ہی رکھا ہے اور اس میں وہی حد قذف بیان کی گئی ہے، جو پہلے گزرچکی ہے۔ اگر تہمت لگانے والا مسلمان ہے تو لعنت کا مطلب ہوگا کہ وہ قابل حد ہے اور مسلمانوں کے لئے نفرت اور بعد کا مستحق۔ اور اگر کافر ہے، تو مفہوم واضح ہی ہے کہ وہ دنیا وآخرت میں ملعون یعنی رحمت الٰہی سے محروم ہے۔
24:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:23
Al-Mukhtasar
23- بلاشبہ جو لوگ پاک دامن، بدکاری سے دُور بھولی بھالی مومن خواتین پر بہتان لگاتے ہیں، وہ دنیا و آخرت میں اللہ کی رحمت سے دور کر دیے گئے ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 352
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 352
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 353
آیت 24:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 352 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 352 · نسخ مصحف (612 صفحات): 353.
آیت 24:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 24:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:23: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,814 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔