مواد پر جائیں

سورۃ الرحمٰن 55:20 الرحمن

یہ سورۃ الرحمٰن کی 78 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4921، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 532 پر ہے۔

بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ

ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مَرَجَ بمعنی أَرْسَل َجاری کر دیئے۔ اس کی تفصیل سورۃ الفرقان،آیت 53 میں گزر چکی ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دو دریاوں سے مراد بعض کے نزدیک ان کے الگ الگ وجود ہیں۔ جیسےمیٹھے پانی کے دریا ہیں، جن سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں اور انسان ان کا پانی اپنی دیگر ضروریات میں بھی استعمال کرتا ہے۔ دوسری قسم سمندروں کاﭘانی ہے۔ جو کھارا ہے،جس کے کچھ اور فوائد ہیں۔ یہ دونوں آپس میں نہیں ملتے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ کھارے سمندروں میں ہی میٹھے پانی کی لہریں چلتی ہیں اوریہ دونوں لہریں آپس میں نہیں ملتیں، بلکہ ایک دوسرے سے جدا اور ممتاز ہی رہتی ہیں۔ اس کی ایک صورت تویہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کھارے سمندروں میں ہی کئی مقامات پر میٹھے پانی کی لہریں بھی جاری کی ہوئی ہیں اور وہ کھارے پانی سے الگ ہی رہتی ہیں۔ دوسری صورت یہ بھی ہے کہ اوپرکھارا پانی ہو اور اس کی تہ میں نیچے چشمہ آب شیریں۔ جیسا کہ واقعتاً بعض مقامات پر ایسا ہے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ جن مقامات پر میٹھے پانی کے دریا کا پانی سمندر میں جا گرتا ہے، وہاں کئی لوگوں کا مشاہدہ ہے کہ دونوں پانی میلوں دور تک اس طرح ساتھ ساتھ چلتے ہیں کہ ایک طرف میٹھا دریائی پانی اور دوسری طرف وسیع و عریض سمندر کا کھارا پانی، ان کے درمیان اگرچہ کوئی آڑ نہیں۔ لیکن یہ باہم نہیں ملتے۔ دونوں کے درمیان یہ وہ برزخ (آڑ) ہے جو اللہ نے رکھ دی ہے، دونوں اس سے تجاوز نہیں کرتے۔

55:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرحمٰن
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرحمٰن 55:20 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 55:20

Al-Mukhtasar

20- ان دونوں کے درمیان ایک رکاوٹ ہے جو انھیں ایک دوسرے کی حد سے نہیں بڑھنے دیتی تاکہ میٹھا، میٹھا رہے اور نمکین، نمکین رہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
532
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
532
نسخ مصحف (612 صفحات)
533
آیت 55:20 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرحمٰن (الرحمن). 114 میں سے سورت نمبر 55 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 55:20 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 55:20 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 532 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 532 · نسخ مصحف (612 صفحات): 533.

آیت 55:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 55:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 55:20: حروف کی تعداد 18، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 55:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 55:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,921 ہے۔

سورۃ الرحمٰن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرحمٰن: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 55 پر ہے۔

سورۃ الرحمٰن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرحمٰن مدنی ہے۔

کیا آیت 55:20 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 55:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرحمٰن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 351 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play