مواد پر جائیں

سورۃ الرحمٰن 55:33 الرحمن

یہ سورۃ الرحمٰن کی 78 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4934، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 532 پر ہے۔

يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ

اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو1 ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ تہدید بھی نعمت ہے کہ اس سے بدکار، بدیوں کے ارتکاب سے باز آجائے اورمحسن زیادہ نیکیاں کمائے۔
  2. 2 یعنی اللہ کی تقدیر اور قضا سے تم بھاگ کر کہیں جا سکتے ہو تو چلے جاؤ، لیکن یہ طاقت کس میں ہے؟ اور بھاگ کر آخر کہاں جائے گا؟ کون سی جگہ ایسی ہے جو اللہ کے اختیارات سے باہر ہو۔ یہ بھی تہدید ہے جو مذکورہ تہدید کی طرح نعمت ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ میدان محشر میں کہا جائے گا، جب کہ فرشتے ہر طرف سے لوگوں کو گھیر رکھے ہوں گے۔ دونوں ہی مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔

55:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرحمٰن
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرحمٰن 55:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 55:33

Al-Mukhtasar

33- قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ جنوں اور انسانوں کو اکٹھا کرے گا تو کہے گا: اے گروہِ جن و انس! اگر تم آسمانوں اور زمین کے کناروں میں سے کسی کنارے سے نکلنے کی کوئی راہ پا کر بھاگنے کی طاقت رکھتے ہو تو ایسا کر گزرو اور ایسا تم قوت اور واضح دلیل کے بغیر ہرگز نہیں کر سکتے اور وہ تمھارے پاس کہاں سے آئے گی؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
532
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
532
نسخ مصحف (612 صفحات)
533
آیت 55:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرحمٰن (الرحمن). 114 میں سے سورت نمبر 55 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 55:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 55:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 532 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 532 · نسخ مصحف (612 صفحات): 533.

آیت 55:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 55:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 55:33: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 55:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 55:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,934 ہے۔

سورۃ الرحمٰن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرحمٰن: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 55 پر ہے۔

سورۃ الرحمٰن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرحمٰن مدنی ہے۔

کیا آیت 55:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 55:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرحمٰن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 351 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play