سورۃ الروم 30:13
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3422، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 405 پر ہے۔
وَلَمۡ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَآئِهِمۡ شُفَعَٰٓؤُاْ وَكَانُواْ بِشُرَكَآئِهِمۡ كَٰفِرِينَ
اور ان کے تمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا1 اور (خود یہ بھی) اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 شریکوں سے مراد وہ معبودان باطلہ ہیں جن کی مشرکین، یہ سمجھ کر عبادت کرتے تھے کہ یہ اللہ کے ہاں ان کے سفارشی ہوں گے، اور انہیں اللہ کے عذاب سے بچالیں گے۔ لیکن اللہ نے یہاں وضاحت فرما دی کہ اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے اللہ کے ہاں کوئی سفارشی نہیں ہوگا۔
- 2 یعنی وہاں ان کی الوہیت کے منکر ہو جائیں گے کیونکہ وہ دیکھ لیں گے کہ یہ کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے پر قادر نہیں ہیں۔ (فتح القدیر) دوسرے معنی ہیں کہ یہ معبود اس بات سے انکار کر دیں گے کہ یہ لوگ انہیں اللہ کا شریک گردان کر ان کی عبادت کرتے تھے، کیونکہ وہ تو ان کی عبادت سے ہی بے خبر ہیں۔
30:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:13
Al-Mukhtasar
13-جن شریکوں کی وہ دنیا میں عبادت کرتے تھے، ان میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو انھیں عذاب سے بچانے کی سفارش کرے اور یہ خود بھی اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے۔ یقیناً انھوں نے اس وقت انھیں بے یار و مددگار چھوڑا جب وہ ان کے سخت محتاج تھے کیونکہ وہ سب ہلاکت میں برابر ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 405
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 405
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 406
آیت 30:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 405 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 405 · نسخ مصحف (612 صفحات): 406.
آیت 30:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 30:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:13: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,422 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔