سورۃ الروم 30:32
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3441، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 407 پر ہے۔
مِنَ ٱلَّذِينَ فَرَّقُواْ دِينَهُمۡ وَكَانُواْ شِيَعٗاۖ كُلُّ حِزۡبِۭ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُونَ
ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروه گروه ہوگئے1 ہر گروه اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اصل دین کو چھوڑ کر یا اس میں من مانی تبدیلیاں کرکےالگ الگ فرقوں میں بٹ گئے، جیسے کوئی یہودی، کوئی نصرانی، کوئی مجوسی وغیرہ ہوگیا۔
- 2 یعنی ہر فرقہ اور گروہ سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے اور دوسرے باطل پر، اور جو سہارے انہوں نے تلاش کر رکھے ہیں، جن کو وہ دلائل سے تعبیر کرتے ہیں، ان پر خوش اور مطمئن ہیں، بدقسمتی سے ملت اسلامیہ کا بھی یہی حال ہوا کہ وہ بھی مختلف فرقوں میں بٹ گئی اور ان کا بھی ہر فرقہ اسی زعم باطل میں مبتلا ہے کہ وہ حق پر ہے، حالانکہ حق پر صرف ایک ہی گروہ ہے جس کی پہچان نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بتلا دی ہے کہ میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر چلنے والا ہوگا۔
30:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:32
Al-Mukhtasar
32- تم ان مشرکوں میں سے نہ ہو جاؤ جنھوں نے اپنا دین بدل دیا اور اس کے کچھ حصے پر ایمان لائے اور کچھ کا انکار کر دیا اور مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ گئے۔ ان میں سے ہر گروہ اس باطل پر خوش ہے جس پر وہ ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ صرف وہی حق پر ہے اور اس کے علاوہ باقی سارے باطل پر ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 407
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 407
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 408
آیت 30:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 407 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 407 · نسخ مصحف (612 صفحات): 408.
آیت 30:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 30:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:32: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,441 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔