مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:35

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3444، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 408 پر ہے۔

أَمۡ أَنزَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سُلۡطَٰنٗا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُواْ بِهِۦ يُشۡرِكُونَ

کیا ہم نے ان پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسے بیان کرتی ہے جسے یہ اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ استفہام انکاری ہے۔ یعنی یہ جن کو اللہ کا شریک گردانتے ہیں اور ان کی عبادت کرتے ہیں، یہ بلا دلیل ہے۔ اللہ نے اس کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی۔ بھلا اللہ تعالیٰ شرک کے اثبات وجواز کے لئے کس طرح کوئی دلیل اتار سکتا تھا جبکہ اس نے سارے پیغمبر بھیجے ہی اس لئے تھے کہ وہ شرک کی تردید اور توحید کا اثبات کریں۔ چنانچہ ہر پیغمبر نے آکر سب سے پہلے اپنی قوم کو توحید ہی کا وعظ کیا۔ اور آج اہل توحید مسلمانوں کو بھی نام نہاد مسلمانوں میں توحید وسنت کا وعظ کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ مسلمان عوام کی اکثریت شرک وبدعت میں مبتلا ہے۔ هَدَاهُمْ اللهُ تَعَالَى۔

30:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:35

Al-Mukhtasar

35- کس چیز نے انھیں اللہ کے ساتھ شرک پر لگایا جبکہ ان کے پاس اس کی کوئی بھی دلیل نہیں ہے؟ ہم نے ان پر کتاب میں کوئی دلیل نازل نہیں کی جسے اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے لیے وہ بطورِ حجت پیش کرتے اور نہ ان کے پاس کوئی کتاب ہے جو ان کے شرک کی تائید کرتی ہو اور ان کے اس کفر کے صحیح ہونے کا جواز پیش کرتی ہو جس پر وہ لگے ہوئے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
408
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
408
نسخ مصحف (612 صفحات)
409
آیت 30:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 408 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 408 · نسخ مصحف (612 صفحات): 409.

آیت 30:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 30:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:35: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,444 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play