سورۃ الروم 30:46
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3455، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 409 پر ہے۔
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَن يُرۡسِلَ ٱلرِّيَاحَ مُبَشِّرَٰتٖ وَلِيُذِيقَكُم مِّن رَّحۡمَتِهِۦ وَلِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ
اس کی نشانیوں میں سے خوشخبریاں دینے والی1 ہواؤں کو چلانا بھی ہے اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے2، اور اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں3، اور اس لئے کہ اس کے فضل کو تم ڈھونڈو4، اور اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یعنی یہ ہوائیں بارش کی پیامبر ہوتی ہیں۔
- 2 یعنی بارش سےانسان بھی لذت وسرور محسوس کرتا ہے اور فصلیں بھی لہلہا اٹھتی ہیں۔
- 3 یعنی ان ہواؤں کے ذریعے سے کشتیاں بھی چلتی ہیں۔ مراد بادبانی کشتیاں ہیں۔ اب انسان نے اللہ کی دی ہوئی دماغی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال سے دوسری کشتیاں اور جہاز ایجاد کر لئے ہیں جو مشینوں کے ذریعے سے چلتے ہیں۔ تاہم ان کے لئے بھی موافق اور مناسب ہوائیں ضروری ہیں، ورنہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی طوفانی موجوں کے ذریعے سے غرق آب کر دینے پر قادر ہے۔
- 4 یعنی ان کے ذریعے سے مختلف ممالک میں آجا کر تجارت وکاروبار کرکے۔
- 5 ان ظاہری وباطنی نعمتوں پر، جن کا کوئی شمار ہی نہیں۔ یعنی یہ ساری سہولتیں اللہ تعالیٰ تمہیں اس لئے بہم پہنچاتا ہے کہ تم اپنی زندگی میں ان سے فائدہ اٹھاؤ اور اللہ کی بندگی واطاعت بھی کرو!
30:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:46
Al-Mukhtasar
46- اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرنے والی اس کی عظیم نشانیوں میں سے ہے کہ وہ بندوں کو یہ خوشخبری دینے کے لیے ہوائیں چلاتا ہے کہ بارش کا نزول قریب ہے، تاکہ اے لوگو! وہ بارش کے بعد ہونے والی ہریالی اور خوشحالی سے تمھیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے سمندر میں کشتیاں چلیں اور تم سمندر میں تجارتی سفر کر کے اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اللہ کے اپنے اوپر ہونے والے انعامات پر اس کا شکر ادا کرو تو وہ تمھیں مزید عطا کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 409
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 409
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 410
آیت 30:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 409 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 409 · نسخ مصحف (612 صفحات): 410.
آیت 30:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 30:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:46: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,455 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔