سورۃ الروم 30:48
یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3457، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 409 پر ہے۔
ٱللَّهُ ٱلَّذِي يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ فَتُثِيرُ سَحَابٗا فَيَبۡسُطُهُۥ فِي ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ يَشَآءُ وَيَجۡعَلُهُۥ كِسَفٗا فَتَرَى ٱلۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلَٰلِهِۦۖ فَإِذَآ أَصَابَ بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦٓ إِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُونَ
اللہ تعالیٰ ہوائیں چلاتا ہے وه ابر کو اٹھاتی ہیں1 پھر اللہ تعالیٰ اپنی منشا کے مطابق اسے آسمان میں پھیلا دیتا ہے 2اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے3 پھر آپ دیکھتے ہیں کہ اس کےاندر سے قطرے نکلتے ہیں،4 اور جنہیں اللہ چاہتا ہے ان بندوں پر پانی برساتا ہے تو وه خوش خوش ہو جاتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی وہ بادل جہاں بھی ہوتے ہیں، وہاں سے ہوائیں ان کو اٹھا کر لے جاتی ہیں۔
- 2 کبھی چلا کر، کبھی ٹھہرا کر، کبھی تہ بہ تہ کرکے، کبھی دور دراز تک۔ یہ آسمان پر بادلوں کی مختلف کیفیتیں ہوتی ہیں۔
- 3 یعنی ان کو آسمان پر پھیلانے کے بعد، کبھی ان کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔
- 4 وَدْقٌ کے معنی بارش کے ہیں، یعنی ان بادلوں سے اللہ اگر چاہتا ہے تو بارش ہو جاتی ہے، جس سے بارش کے ضرورت مند خوش ہو جاتے ہیں۔
30:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 30:48
Al-Mukhtasar
48- اللہ پاک ہی ہے جو ہوائیں چلاتا اور بھیجتا ہے۔ یہ ہوائیں بادل اٹھاتی اور انھیں حرکت دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ انھیں تھوڑا یا زیادہ جیسے چاہے، آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے، پھر اے دیکھنے والے! تو بارش کو ان بادلوں میں سے نکلتے دیکھتا ہے، پھر جب وہ اپنے جن بندوں پر چاہتا ہے بارش برساتا ہے تو وہ بارش کی صورت میں اپنے لیے اللہ کی رحمت نازل ہونے سے خوش ہو جاتے ہیں، کیونکہ اس بارش کے بعد زمین سے ان کی اور ان کے چوپایوں کی ضرورت کی چیزیں اُگتی ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 409
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 409
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 410
آیت 30:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.
آیت 30:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 30:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 409 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 409 · نسخ مصحف (612 صفحات): 410.
آیت 30:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 30:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 30:48: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 30:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 30:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,457 ہے۔
سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الروم مکی ہے۔
کیا آیت 30:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 30:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔