مواد پر جائیں

سورۃ الروم 30:55

یہ سورۃ الروم کی 60 آیات میں سے آیت 55 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3464، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 410 پر ہے۔

وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يُقۡسِمُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ مَا لَبِثُواْ غَيۡرَ سَاعَةٖۚ كَذَٰلِكَ كَانُواْ يُؤۡفَكُونَ

اور جس دن قیامت1 برپا ہو جائے گی گناه گار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ (دنیا میں) ایک گھڑی2 کے سوا نہیں ٹھہرے، اسی طرح یہ بہکے ہوئے ہی رہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 ساعت کے معنی ہیں، گھڑی، لمحہ، مراد قیامت ہے، اس کو ساعت اس لئے کہا گیا ہے کہ اس کا وقوع جب اللہ چاہے گا، ایک گھڑی میں ہو جائے گا۔ یا اس لئے کہ یہ اس گھڑی میں ہوگی جب دنیا کی آخری گھڑی ہوگی۔
  2. 2 دنیا میں یاقبروں میں۔ یہ اپنی عادت کے مطابق جھوٹی قسم کھائیں گے، اس لئے کہ دنیا میں وہ جتنا عرصہ رہے ہوں گے، ان کے علم میں ہی ہوگا اور اگر مراد قبر کی زندگی ہے تو ان کا حلف جہالت پر ہوگا کیونکہ وہ قبر کی مدت نہیں جانتے ہوں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ آخرت کے شدائد اور ہولناک احوال کے مقابلے میں دنیا کی زندگی انہیں گھڑی کی طرح ہی لگے گی۔
  3. 3 أَفَكَ الرَّجُلُ کے معنی ہیں۔ سچ سے پھر گیا، مطلب یہ ہوگا، اسی پھرنے کے مثل وہ دنیا میں پھرتے رہے یا بہکے رہے۔

30:55 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الروم
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الروم 30:55 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 30:55

Al-Mukhtasar

55- جس دن قیامت قائم ہوگی، مجرم قسمیں کھائیں گے کہ وہ اپنی قبروں میں صرف ایک گھڑی ٹھہرے ہیں۔ جس طرح انھیں اپنی قبروں میں ٹھہرے رہنے کی صحیح مدت جاننے سے محروم کر دیا گیا، اسی طرح وہ دنیا میں حق سے بہکے رہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
410
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
410
نسخ مصحف (612 صفحات)
411
آیت 30:55 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الروم. 114 میں سے سورت نمبر 30 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 30:55 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 30:55 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 410 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 410 · نسخ مصحف (612 صفحات): 411.

آیت 30:55 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 30:55 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 30:55: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 30:55 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 30:55 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,464 ہے۔

سورۃ الروم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الروم: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 30 پر ہے۔

سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الروم مکی ہے۔

کیا آیت 30:55 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 30:55 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الروم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 817 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play