سورۃ الصف 61:13
یہ سورۃ الصف کی 14 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5176، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 552 پر ہے۔
وَأُخۡرَىٰ تُحِبُّونَهَاۖ نَصۡرٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَتۡحٞ قَرِيبٞۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
اور تمہیں ایک دوسری (نعمت) بھی دے گا جسے تم چاہتے ہو وه اللہ کی مدد اور جلد فتح یابی ہے1 ، ایمان والوں کو خوشخبری دے دو.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جب تم اس کی راہ میں لڑو گے اور اس کے دین کی مدد کرو گے، تو وہ بھی تمہیں فتح ونصرت سے نوازے گا۔ - «إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ» (سورة محمد: 7) «وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ» (الحج: 40) آخرت کی نعمتوں کے مقابلے میں اسے فتح قریب، قرار دیا۔ اور اس سے مراد فتح مکہ ہے اور بعض نے فارس وروم کی عظیم الشان سلطنتوں پر مسلمانوں کے غلبے کو اس کا مصداق قرار دیا ہے۔ جو خلافت راشدہ میں مسلمانوں کو حاصل ہوا۔
- 2 جنت کی بھی، مرنے کے بعد۔ اور فتح ونصرت کی بھی، دنیا میں۔ بشرطیکہ اہل ایمان ایمان کے تقاضے پورے کرتے رہیں۔ «وَأَنْتُمُ الأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ» (آل عمران: 139) آگے اللہ تعالیٰ مومنوں کو اپنے دین کی نصرت کی مزید ترغیب دے رہا ہے۔
61:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 61:13
Al-Mukhtasar
13- اور اس تجارت کا ایک دوسرا فائدہ جسے تم پسند کرتے ہو، وہ جلد دنیا میں حاصل ہونے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمھارے دشمن کے خلاف تمھاری مدد کرے گا اور عنقریب تمھیں فتح عطا کرے گا، یعنی فتحِ مکہ وغیرہ۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مومنوں کو دنیا میں مدد کی اور آخرت میں جنت کی صورت میں کامیابی کی خوشخبری دے دیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 552
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 552
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 553
آیت 61:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصف. 114 میں سے سورت نمبر 61 · آیات کی تعداد: 14.
آیت 61:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 61:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 552 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 552 · نسخ مصحف (612 صفحات): 553.
آیت 61:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 61:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 61:13: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 61:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 61:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,176 ہے۔
سورۃ الصف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصف: آیات کی تعداد 14۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 61 پر ہے۔
سورۃ الصف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصف مدنی ہے۔
کیا آیت 61:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 61:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 14 آیات اور 221 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔