سورۃ الصافات 37:142
یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 142 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3930، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 451 پر ہے۔
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت1 کرنے لگ گئے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت یونس (عليه السلام) عراق کے علاقے نینوی (موجودہ موصل) میں نبی بنا کر بھیجے گئے تھے، یہ آشوریوں کا پایۂ تخت تھا، انہوں نے ایک لاکھ بنو اسرائیلیوں کو قیدی بنایا ہوا تھا، چنانچہ ان کی ہدایت ورہنمائی کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف حضرت یونس (عليه السلام) کو بھیجا، لیکن یہ قوم آپ پر ایمان نہیں لائی۔ بالآخر اپنی قوم کو ڈرایا کہ عنقریب تم عذاب الٰہی کی گرفت میں آجاؤ گے۔ عذاب میں تاخیر ہوئی تو اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنے طور پر وہاں سے نکل گئے اور سمندر پر جا کر ایک کشتی میں سوار ہوگئے۔ اپنے علاقے سے نکل کر جانے کو ایسے لفظ سے تعبیر کیا جس طرح ایک غلام اپنے آقا سے بھاگ کر چلا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ بھی اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنی قوم کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کشتی سواروں اور سامانوں سے بھری ہوئی تھی۔ کشتی سمندر کی موجوں میں گھر گئی اور کھڑی ہوگئی۔ چنانچہ اس کا وزن کم کرنے کے لئے ایک آدھ آدمی کو کشتی سے سمندر میں پھینکنے کی تجویزسامنے آئی تاکہ کشتی میں سوار دیگر انسانوں کی جانیں بچ جائیں۔ لیکن یہ قربانی دینے کے لئے کوئی تیار نہیں تھا۔ اس لئے قرعہ اندازی کرنی پڑی، جس میں حضرت یونس (عليه السلام) کا نام آیا۔ اور وہ مغلوبین میں سے ہو گئے، یعنی طوعاً وکرھاً اپنے کو بھاگے ہوئے غلام کی طرح سمندر کی موجوں کے سپرد کرنا پڑا۔ ادھر اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ انہیں ثابت نگل لے اور یوں حضرت یونس (عليه السلام) اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے۔
37:142 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 37:142
Al-Mukhtasar
جب انھوں نے انھیں سمندر میں پھینکا تو مچھلی نے انھیں نگل لیا۔انھوں نے اپنے رب کی اجازت کے بغیر سمندر کی طرف جا کر ایسا کام کیا تھا جس پر ملامت کی گئی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 451
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 451
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 452
آیت 37:142 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.
آیت 37:142 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 37:142 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 451 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 451 · نسخ مصحف (612 صفحات): 452.
آیت 37:142 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 37:142 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 37:142: حروف کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 37:142 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 37:142 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,930 ہے۔
سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصافات مکی ہے۔
کیا آیت 37:142 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 37:142 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔