سورۃ الصافات 37:158
یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 158 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3946، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 452 پر ہے۔
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی1 ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ اشارہ ہے مشرکین کے اس عقیدے کی طرف کہ اللہ نےجنات کے ساتھ رشتہ ازدواج قائم کیا، جس سے لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ یہی بنات اللہ، فرشتے ہیں۔ یوں اللہ تعالیٰ اور جنوں کے درمیان قرابت داری (سسرالی رشتہ) قائم ہوگیا۔
- 2 حالانکہ یہ بات کیوں کر صحیح ہو سکتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو اللہ تعالیٰ جنات کو عذاب میں کیوں ڈالتا؟ کیا وہ اپنی قرابت داری کا لحاظ نہ کرتا؟ اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ خود جنات بھی جانتے ہیں کہ انہیں عقاب وعذاب الٰہی بھگتنے کے لئے ضرور جہنم میں جانا ہوگا، تو پھر اللہ اور جنوں کے درمیان قرابت داری کس طرح ہو سکتی ہے؟
37:158 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 37:158
Al-Mukhtasar
158- ان مشرکوں نے اللہ تعالیٰ اور فرشتوں کے درمیان، جو ان سے اوجھل ہیں، خاندانی تعلق بنا دیا جب انھوں نے دعویٰ کیا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ اور بلاشبہ یقیناً فرشتوں کو یہ علم ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور مشرکوں کو حساب کے لیے جمع کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 452
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 451
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 452
آیت 37:158 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.
آیت 37:158 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 37:158 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 452 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 451 · نسخ مصحف (612 صفحات): 452.
آیت 37:158 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 37:158 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 37:158: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 37:158 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 37:158 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,946 ہے۔
سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصافات مکی ہے۔
کیا آیت 37:158 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 37:158 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔