سورۃ الصافات 37:35
یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3823، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 447 پر ہے۔
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دنیا میں، جب ان سے کہا جاتا تھا کہ جس طرح مسلمانوں نے یہ کلمہ پڑھ کر شرک ومعصیت سے توبہ کر لی ہے، تم بھی یہ پڑھ لو، تاکہ تم دنیا میں بھی مسلمان کے قہر وغضب سےبچ جاؤ اور آخرت میں بھی عذاب الٰہی سے تمہیں دوچار ہونا نہ پڑے، تو وہ تکبر کرتے اور انکار کرتے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے۔ «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لا إِلَه إِلا اللهُ ، فَمَنْ قَالَ (لا إِلَه إِلا اللهُ) فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ» (متفق عليه ، مشكاة، كتاب الإيمان بحواله ابن كثير) ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے قتال کروں جب تک وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار نہ کر لیں۔ جس نے یہ اقرار کر لیا، اس نے اپنی جان اور مال کی حفاظت کر لی“۔
37:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 37:35
Al-Mukhtasar
35- بلاشبہ ان مشرکوں کو جب دنیا میں لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ کے تقاضوں پر عمل کرنے اور اس کی مخالفت چھوڑنے کا کہا جاتا تو وہ حق سے تکبر کرتے ہوئے اور خود کو بلند مرتبہ سمجھتے ہوئے اسے قبول کرنے اور ماننے سے انکارکر دیتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 447
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 447
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 448
آیت 37:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.
آیت 37:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 37:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 447 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 447 · نسخ مصحف (612 صفحات): 448.
آیت 37:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 37:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 37:35: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 37:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 37:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,823 ہے۔
سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصافات مکی ہے۔
کیا آیت 37:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 37:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔