سورۃ الصافات 37:4
یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3792، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 446 پر ہے۔
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 صَافَّاتٌ، زَاجِرَاتٌ، تَالِياتٌ فرشتوں کی صفات ہیں۔ آسمانوں پر اللہ کی عبادت کے لئے صف باندھنے والے، یا اللہ کے حکم کے انتظار میں صف بستہ، وعظ ونصیحت کے ذریعے سے لوگوں کوڈانٹنے والے یا بادلوں کو، جہاں اللہ کا حکم ہو، وہاں ہانک کر لےجانے والے۔ اللہ کا ذکر یا قرآن کی تلاوت کرنے والے۔ ان فرشتوں کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے مضمون یہ بیان فرمایا کہ تمام انسانوں کا معبود ایک ہی ہے۔ متعدد نہیں، جیسا کہ مشرکین بنائےہوئے ہیں۔ عرف عام میں قسم تاکید اور شک دور کرنے کے لئےکھائی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے یہاں قسم اسی شک کو دور کرنے کے لئےکھائی ہے جو مشرکین اس کی وحدانیت والوہیت کے بارے میں پھیلاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہر چیز اللہ کی مخلوق اور مملوک ہے، اس لئے وہ جس چیز کو بھی گواہ بنا کر اس کی قسم کھائے، اس کے لئے جائز ہے۔ لیکن انسانوں کےلئے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھانا بالکل ناجائز اور حرام ہے، کیونکہ قسم میں، جس کی قسم کھائی جاتی ہے، اسے گواہ بنانا مقصود ہوتا ہے۔ اور گواہ اللہ کے سوا کوئی نہیں بن سکتا، کہ عالم الغیب صرف وہی ہے، اس کےسوا کوئی عالم الغیب نہیں۔
37:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 37:4
Al-Mukhtasar
4-اے لوگو! بلاشبہ تمھارا معبودِ برحق ایک ہی ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور وہ ہے اللہ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 3
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 446
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 446
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 447
آیت 37:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.
آیت 37:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 37:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 446 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 446 · نسخ مصحف (612 صفحات): 447.
آیت 37:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 3.
آیت 37:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 37:4: حروف کی تعداد 11، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 37:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 37:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,792 ہے۔
سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصافات مکی ہے۔
کیا آیت 37:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 37:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔