سورۃ الصافات 37:62
یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3850، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 448 پر ہے۔
أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زَقُّومٌ، تَزَقُّمٌ سے مشتق ہے، جس کےمعنی بدبودار اور کریہ چیز کے نگلنے کے ہیں۔ اس درخت کا پھل بھی کھانا اہل جہنم کے لئےسخت ناگوار ہوگا۔ کیوں کہ یہ سخت بدبو دار، کڑوا اور نہایت کریہ ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دنیا کے درختوں میں سے ہے اور عربوں میں متعارف ہے، یہ قطرب درخت ہے جو تہامہ میں پایا جاتا ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ کوئی دنیاوی درخت نہیں ہے، اہل دنیا کے لئے یہ غیر معروف ہے۔ (فتح القدیر) لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ اور یہ وہی درخت ہے جسے اردو میں سینڈھ یا تھوہر کہتے ہیں۔
37:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 37:62
Al-Mukhtasar
62-کیا مذکورہ بالا نعمتیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے ان بندوں کے لیے تیار کی ہیں جنھیں اس نے اپنی اطاعت کے لیے خاص کر لیا ہے، عزت و احترام کے اعتبار سے زیادہ بہتر اور افضل ہیں یا زقوم (تھوہر) کا وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے جو کافروں کا ایسا کھانا ہوگا کہ نہ غذائیت فراہم کرے گا اور نہ بھوک مٹائے گا؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 448
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 448
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 449
آیت 37:62 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.
آیت 37:62 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 37:62 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 448 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 448 · نسخ مصحف (612 صفحات): 449.
آیت 37:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 37:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 37:62: حروف کی تعداد 23، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 37:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 37:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,850 ہے۔
سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الصافات مکی ہے۔
کیا آیت 37:62 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 37:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔