مواد پر جائیں

سورۃ الصافات 37:89

یہ سورۃ الصافات کی 182 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3877، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 449 پر ہے۔

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ

اور کہا میں تو بیمار ہوں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آسمان پر غور وفکر کے لئے دیکھا جیسا کہ بعض لوگ ایسا کرتے ہیں۔ یا اپنی قوم کے لوگوں کو مغالطے میں ڈالنے کے لئے ایسا کیا، جو کہ ستاروں کی گردش کو حوادث زمانہ میں موثر مانتے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے کہ جب ان کی قوم کا وہ دن آیا، جسے وہ باہر جا کر بطور عید اور قومی تہوار منایا کرتی تھی۔ قوم نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ لیکن ابراہیم (عليه السلام) تنہائی اور موقعے کی تلاش میں تھے، تاکہ ان کے بتوں کا تیاپانچہ کیا جا سکے۔ چنانچہ انہوں نے یہ موقع غنیمت جانا کہ کل ساری قوم باہر میلے میں چلی جائے گی تو میں اپنا منصوبہ بروئے کار لے آؤں گا۔ اور کہہ دیا کہ میں بیمار ہوں یا آسمانوں کی گردش بتلاتی ہے کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ یہ بات بالکل جھوٹی تو نہیں تھی، ہر انسان کچھ نہ کچھ بیمار ہوتا ہی ہے، علاوہ ازیں قوم کا شرک حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دل کا ایک مستقل روگ تھا، جسے دیکھ کر وہ کڑھتے رہتے تھے۔ یوں حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے تعریض اور توریے کا اظہار فرمایا جو اگرچہ جھوٹ نہیں ہوتا لیکن مخاطب اس کے متبادر مفہوم سے مغالطے کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے حدیث ثلاث کذبات میں اسے جھوٹ سے تعبیر کیا گیا ہے، جیسا کہ اس کی ضروری تفصیل سورۂ انبیاء: 63 میں گزر چکی ہے۔

37:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الصافات
0/182
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الصافات 37:89 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 37:89

Al-Mukhtasar

89- اور قوم کے ساتھ ان کے میلے کے لیے جانے سے عذر پیش کرتے ہوئے کہا: میں بیمار ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
3
مدینہ مصحف (604 صفحات)
449
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
449
نسخ مصحف (612 صفحات)
450
آیت 37:89 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الصافات. 114 میں سے سورت نمبر 37 · آیات کی تعداد: 182.

آیت 37:89 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 37:89 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 449 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 449 · نسخ مصحف (612 صفحات): 450.

آیت 37:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 3.

آیت 37:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 37:89: حروف کی تعداد 11، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 37:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 37:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,877 ہے۔

سورۃ الصافات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الصافات: آیات کی تعداد 182۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 37 پر ہے۔

سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الصافات مکی ہے۔

کیا آیت 37:89 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 37:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الصافات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 182 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play