مواد پر جائیں

سورۃ السجدہ 32:12 السجدة

یہ سورۃ السجدہ کی 30 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3515، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 416 پر ہے۔

وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلۡمُجۡرِمُونَ نَاكِسُواْ رُءُوسِهِمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ رَبَّنَآ أَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا فَٱرۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَٰلِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناه گار لوگ اپنے رب تعالیٰ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں1 گے، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب2 تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی اپنےکفر وشرک اور معصیت کی وجہ سے مارے ندامت کے۔
  2. 2 یعنی جس کی تکذیب کرتے تھے، اسے دیکھ لیا، جس کا انکار کرتے تھے، اسے سن لیا۔ یا تیری وعیدوں کی سچائی کو دیکھ لیا اور پیغمبروں کی تصدیق کو سن لیا لیکن اس وقت کا دیکھنا، سننا ان کے کچھ کام نہیں آئے گا۔
  3. 3 لیکن اب یقین کیا تو کس کام کا؟ اب تو اللہ کا عذاب ان پرثابت ہو چکا جسے بھگتنا ہوگا۔

32:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ السجدہ
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي السجدہ 32:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 32:12

Al-Mukhtasar

12-عنقریب قیامت کے دن مجرم اس حال میں ظاہر ہوں گے کہ وہ ذلیل ہوں گے، ان کے سر شرمندگی و ندامت سے جھکے ہوں گے جس کا سبب ان کا دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار ہوگا۔ وہ اس ذلت و رسوائی کو محسوس کریں گے اور کہیں گے: اے ہمارے رب! جس دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا ہم انکار کرتے اور اسے جھٹلاتے تھے، وہ آج ہم نے دیکھ لیا ہے اور جو کچھ رسول تیری طرف سے لائے تھے، اس کی سچائی کو بھی سن لیا، لہٰذا ہمیں دنیا کی زندگی کی طرف لوٹا دے کہ ہم نیک عمل کریں جو تجھے ہم سے راضی کر دیں۔ ہمیں اب دوبارہ جی اٹھنے اور رسولوں کی لائی ہوئی شریعت کی سچائی کا یقین ہوگیا ہے۔ اگر آپ مجرموں کو اس حال میں دیکھ لیں تو آپ بہت بڑا معاملہ دیکھیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
416
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
416
نسخ مصحف (612 صفحات)
417
آیت 32:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ السجدہ (السجدة). 114 میں سے سورت نمبر 32 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 32:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 32:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 416 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 416 · نسخ مصحف (612 صفحات): 417.

آیت 32:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 32:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 32:12: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 32:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 32:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,515 ہے۔

سورۃ السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ السجدہ: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 32 پر ہے۔

سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 32:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 32:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 372 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play