مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:15

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2947، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 367 پر ہے۔

قَالَ كـَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ

جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ1 ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اللہ تعالیٰ نےتسلی دی کہ تم دونوں جاؤ، میرا پیغام اس کو پہنچاؤ، تمہیں جو اندیشے لاحق ہیں ان سے ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔ آیات سے مراد وہ دلائل و براہین ہیں جن سے ہر پیغمبر کو آگاہ کیا جاتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو دیئے گئے تھے، جیسے یدبیضا اور عصا۔
  2. 2 یعنی تم جو کچھ کہو گے اور اس کے جواب میں وہ جو کچھ کہے گا، ہم سن رہے ہوں گے۔ اس لیے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تمہیں فریضۂ رسالت سونپ کر تمہاری حفاظت سے بے پرواہ نہیں ہو جائیں گے۔ بلکہ ہماری مدد تمہارے ساتھ ہے۔ معیت کامطلب مصاحبت نہیں، بلکہ نصرت و معاونت ہے۔

26:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:15

Al-Mukhtasar

15- اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا: ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ وہ آپ کو ہرگز قتل نہیں کریں گے، لہٰذا تم اور تمھارا بھائی ہارون دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ جو تمھاری سچائی کی دلیل ہیں۔ ہم اپنی نصرت اور مدد کے اعتبار سے تمھارے ساتھ ہیں۔ تم جو کہو گے اور جو تمھیں جواب ملے گا، اسے ہم اچھی طرح سننے والے ہیں۔ اس میں سے کوئی چیز ہم سے نہیں رہے گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
367
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
367
نسخ مصحف (612 صفحات)
368
آیت 26:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 367 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 367 · نسخ مصحف (612 صفحات): 368.

آیت 26:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 26:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:15: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,947 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play